افطار کے وقت کی دعا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ أَخْبَرَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ سَالِمٍ الْمُقَفَّعَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْبِضُ عَلَی لِحْيَتِهِ فَيَقْطَعُ مَا زَادَ عَلَی الْکَفِّ وَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتْ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَائَ اللَّهُ-
عبداللہ بن محمد بن یحیی، علی بن حسین، حسین، بن واقد، حضرت مروان بن سالم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ وہ اپنی داڑھی مٹھی میں پکڑتے اور جو اس سے زائد ہوتی اس کو کاٹ ڈالتے اور فرماتے تھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ افطار کرتے تو فرماتے ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتْ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَائَ اللَّهُ (ترجمہ) پاس بجھ گئی رگیں تر ہو گئیں اور اجر ثابت ہو گیا اگر اللہ نے چاہا۔
Narrated Abdullah ibn Umar: Marwan ibn Salim al-Muqaffa' said: I saw Ibn Umar holding his bread with his hand and cutting what exceeded the handful of it. He (Ibn Umar) told that the Prophet (peace_be_upon_him) said when he broke his fast: Thirst has gone, the arteries are moist, and the reward is sure, if Allah wills.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ زُهْرَةَ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ اللَّهُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلَی رِزْقِکَ أَفْطَرْتُ-
مسدد، ہشیم، حصین، حضرت معاذ بن زہرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو فرماتیاللَّهُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلَی رِزْقِکَ أَفْطَرْتُ(ترجمہ) اے اللہ میں نے تیرے ہی لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی دیئے ہوئے رزق سے افطار کیا۔
Narrated Mu'adh ibn Zuhrah: The Prophet of Allah (peace_be_upon_him) used to say when he broke his fast: O Allah, for Thee I have fasted, and with Thy provision I have broken my fast.