اعضائے وضو کو ایک ایک مرتبہ دھونا

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِوُضُوئِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً-
مسدد، یحیی، سفیان، زید بن اسلم، حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا میں تم کو نہ بتاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو کیسے ہوتا تھا؟ اور اس کے بعد انہوں نے وضو کیا ایک ایک مرتبہ۔
-