TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
اشعار کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ دَعَا بِبَدَنَةٍ فَأَشْعَرَهَا مِنْ صَفْحَةِ سَنَامِهَا الْأَيْمَنِ ثُمَّ سَلَتَ عَنْهَا الدَّمَ وَقَلَّدَهَا بِنَعْلَيْنِ ثُمَّ أُتِيَ بِرَاحِلَتِهِ فَلَمَّا قَعَدَ عَلَيْهَا وَاسْتَوَتْ بِهِ عَلَی الْبَيْدَائِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ-
ابو ولید، حفص بن عمر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز ذوالحلیفہ میں پڑھی پھر ایک اونٹ منگایا اور اس کا اشعار کیا یعنی کوہان کے داہنی طرف سے چیر دیا پھر دبا کر خون نکالا اور دو جوتے اس کے گلے میں لٹکا دیئے (ہدی کی پہچان کے لیے) اس کے بعد اپنے اونٹ پر سوار ہوئے اور بیدار پہنچ کر حج کا تلبیہ کہا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَی أَبِي الْوَلِيدِ قَالَ ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ بِيَدِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هَمَّامٌ قَالَ سَلَتَ الدَّمَ عَنْهَا بِأُصْبُعِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مِنْ سُنَنِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ الَّذِي تَفَرَّدُوا بِهِ-
مسدد، یحیی، شعبہ، یحیی نے بطریق شعبہ اس حدیث کو ابوالید کی روایت کے ہم معنی روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے دبا کر خون نکالا۔ ابوداؤد نے کہا کہ ہمام کی روایت میں ہے انگلی سے دبا کر خون نکالا۔ ابوداؤد نے کہا یہ حدیث اہل بصرہ کی ان سنن میں سے ہے جس کی نقل کرنے میں وہ منفرد ہیں۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَکَمِ أَنَّهُمَا قَالَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فَلَمَّا کَانَ بِذِي الُحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ وَأَحْرَمَ-
عبدالاعلی بن حماد، سفیان بن عیینہ، عروہ بن مسور بن مخرمہ، حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان نے روایت کرتے ہوئے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال نکلے جب ذوالحلیفہ میں پہنچے تو ہدی کے گلے میں کچھ لٹکا دیا اور اسکا اشعار کیا پھر احرام باندھا۔
-
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَی غَنَمًا مُقَلَّدَةً-
ہناد، وکیع، سفیان منصور، اعمش، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت سی بکریاں تقلید کر کے ہدی کیں۔
-