TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
استنجے کے بعد زمین پر رگڑ کر ہاتھ صاف کرنا
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ وَهَذَا لَفْظُهُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي الْمُخَرَّمِيَّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَی الْخَلَائَ أَتَيْتُهُ بِمَائٍ فِي تَوْرٍ أَوْ رَکْوَةٍ فَاسْتَنْجَی قَالَ أَبُو دَاوُد فِي حَدِيثِ وَکِيعٍ ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِإِنَائٍ آخَرَ فَتَوَضَّأَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ الْأَسْوَدِ بْنِ عَامِرٍ أَتَمُّ-
ابر اہیم بن خالد، اسود بن عامر، محمد بن عبد اللہ، المخزومی، وکیع، شریک، ابر اہیم بن جریر، مغیرہ بن ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے تشریف جاتے تو میں کسی پیالہ یا چھاگل میں پانی لاتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی سے استنجاء کرتے اور پھر اپنا ہاتھ زمین پر رگڑتے پھر میں دوسرے برتن میں پانی لاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی سے وضو فرماتے ابوداؤد نے بیان کیا کہ اسود بن عامر کی حدیث زیادہ مکمل ہے
-