TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
استنجاء کے لیے داہنے ہاتھ کا استعمال مکروہ ہے
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَمَسَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَإِذَا أَتَی الْخَلَائَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ نَفَسًا وَاحِدًا-
مسلم بن ابر ہیم، موسیٰ بن اسما عیل، یحی بن عبد اللہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو وہ اپنے ذکر (عضوِ مخصوص) کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور جب پاخانہ کے لیے جائے تو داہنے ہاتھ سے استنجاء (آب دست نہ کرے) اور جب کوئی چیز پیئے تو ایک ہی سانس میں نہ پیئے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ يَعْنِي الْإِفْرِيقِيَّ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ وَمَعْبَدٍ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَجْعَلُ يَمِينَهُ لِطَعَامِهِ وَشَرَابِهِ وَثِيَابِهِ وَيَجْعَلُ شِمَالَهُ لِمَا سِوَی ذَلِکَ-
محمد بن آدم بن سلیمان مصیصی، ابن ابی زاہدہ، ابوایوب افریقی، عاصم بن مصیب بن رافع، معید، حارثہ بن وہب خزاعی، حفصہ زوجہ رسول حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ کو کھانے پینے اور کپڑا وغیرہ (جیسے کاموں میں) پہننے میں استعمال فرماتے تھے اور بائیں ہاتھ کو دیگر کاموں (مثلا استنجاء وغیرہ) کے لیے مخصوص رکھتے تھے۔
Narrated Hafsah, Ummul Mu'minin: The Prophet (peace_be_upon_him) used his right hand for taking his food and drink and used his left hand for other purposes.
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنِي عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيُمْنَی لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ وَکَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَی لِخَلَائِهِ وَمَا کَانَ مِنْ أَذًی-
ابوتوبہ بن الربیع، عیسیٰ بن یونس، ابوعر وبہ، ابومعشر، ابر ہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داہنے ہاتھ کو وضو وغیرہ اور کھانے پینے جیسے کاموں میں استعمال فرماتے تھے اور بائیں ہاتھ کو استنجاء کرنے اور گندگی کے ازالہ کے لیے استعمال فرماتے تھے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Prophet (peace_be_upon_him) used his right hand for getting water for ablution and taking food, and his left hand for his evacuation and for anything repugnant.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بُزَيْعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَائٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ-
محمد بن حاتم بن بزیع، عبدالوہاب بن عطاء، سعید، ابومعشر، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سابقہ حدیث کے ہم معنی اور بھی احادیث بیان کی ہیں
-