احرام کے وقت سلے ہوئے کپڑے اتار دینے چاہئیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ أَثَرُ خَلُوقٍ أَوْ قَالَ صُفْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيَ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ الْعُمْرَةِ قَالَ اغْسِلْ عَنْکَ أَثَرَ الْخَلُوقِ أَوْ قَالَ أَثَرَ الصُّفْرَةِ وَاخْلَعْ الْجُبَّةَ عَنْکَ وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِکَ مَا صَنَعْتَ فِي حَجَّتِکَ-
محمد بن کثیر، ہمام، عطاء، صفوان بن یعلی بن امیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ میں تھے ایک شخص آیا جس کے بدن پر خوشبو والا رنگ تھا (یا یہ کہا کہ زرد رنگ کا نشان تھا) اور وہ جبہ پہنے ہوئے تھا اس نے پوچھا یا رسول اللہ مجھے عمرہ میں کیا کرنا چاہئے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا سوال سن کر خاموش ہو گئے) پس اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل فرمائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حکم واضح ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا خوشبو کا نشان دھو ڈال (یا یہ کہا کہ زردی کا نشان دھو ڈال) اور اپنے اوپر سے جبہ اتار دے اور اپنے عمرہ میں وہی کر تو اپنے حج میں کرتا ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ وَهُشيْمٌ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ فِيهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْلَعْ جُبَّتَکَ فَخَلَعَهَا مِنْ رَأْسِهِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ-
محمد بن عیسی، ابوعوانہ، ابوبشیر، عطاء، یعلی بن امیہ ہشیم، حجاج، عطاء، صفوان بن یعلی، حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے یہی قصہ (ایک دوسری سند کے ساتھ) مذکور ہے اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا اپنا جبہ اتار دے تو اس نے سر سے جبہ اتر لیا اس کے بعد حدیث کا باقی مضمون ذکر کیا۔
-
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمَدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ ابْنِ يَعْلَی ابْنِ مُنْيَةَ عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ فِيهِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْزِعَهَا نَزْعًا وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ-
یزید بن خالد ابن عبداللہ بن موہب، لیث عطاء بن ابی رباح، صفوان یعلی، حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث (ایک دوسری سند کے ساتھ) مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جبہ اتار دے اور دو مرتبہ یا تین مرتبہ دھو۔
-
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرِمٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ وَسَاقَ هَذَا الْحَدِيثَ بَاب مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ-
عقبہ بن مکرم، وہب بن جریر، قیس بن سعد، عطاء بن صفوان بن یعلی، حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جعرانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اس حال میں کہ وہ عمرہ کا احرام باندھے ہوئے تھا اور اس نے ایک جبہ بھی پہن رکھا تھا اور اس کی داڑھی و سر میں زرد رنگ لگا ہوا تھا پھر راوی نے باقی حدیث بیان کی۔
-