اجازت لیتے وقت دروازہ کھٹکھٹانے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ أَبِيهِ فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ مَنْ هَذَا قُلْتُ أَنَا قَالَ أَنَا أَنَا کَأَنَّهُ کَرِهَهُ-
مسدد، بشر، شعبہ، حضرت محمد بن المنکدر سے روایت ہے کہ حضرت جابر اپنے والد حضرت عبداللہ کے پاس قرضہ کے بارے میں گفتگو کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے پس میں نے دروازہ کھٹکھٹایا آپ نے فرمایا کہ کون ہے؟ میں نے کہا میں ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ میں میں کیا؟ گویا کہ آپ کو یہ ناگوار ہوا۔ (جب تک کہ نام معلوم نہ ہوجائے)
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ يَعْنِي الْمَقَابِرِيَّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی دَخَلْتُ حَائِطًا فَقَالَ لِي أَمْسِکْ الْبَابَ فَضُرِبَ الْبَابُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ فِيهِ فَدَقَّ الْبَابَ-
یحیی بن ایوب، اسماعیل بن جعفر، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت رافع بن عبدالحارث فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ نکلا یہاں تک کہ میں ایک باغ میں داخل ہوا تو آپ نے مجھ سے فرمایا کہ دروازہ بند رکھنا۔ پھر دروازہ باہر سے کھٹکھٹایا گیا تو میں نے کہا کون ہے؟ آگے ساری حدیث اخیر تک بیان کی۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ والی حدیث بیان کی پھر دروازہ کھٹکھٹایا۔
Narrated Nafi' ibn AbdulHarith: I went out with the (Apostle of Allah (peace_be_upon_him) until I entered a garden, he said: Keep on closing the door. The door was then closed. I then said: Who is there ? He then narrated the rest of the tradition.