آیت قرآنی وعلی الذین یطیقو نہ فد یتہ کی منسو خی کا بیان

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَکْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَی سَلَمَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکِينٍ کَانَ مَنْ أَرَادَ مِنَّا أَنْ يُفْطِرَ وَيَفْتَدِيَ فَعَلَ حَتَّی نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا فَنَسَخَتْهَا-
قتیبہ بن سعید، بکر، ابن مضر، عمر بن حارث، بکیر، یزید، حضرت سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ جب یہ آیت (وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَه فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ) 2۔ البقرۃ : 184) نازل ہوئی جو اس کے بعد ہے اس نے اس آیت کو منسوخ کر دیا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرَمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکِينٍ فَکَانَ مَنْ شَائَ مِنْهُمْ أَنْ يَفْتَدِيَ بِطَعَامِ مِسْکِينٍ افْتَدَی وَتَمَّ لَهُ صَوْمُهُ فَقَالَ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَکُمْ و قَالَ فَمَنْ شَهِدَ مِنْکُمْ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ کَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَی سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ-
احمد بن محمد، علی بن حسین، یزید، عکرمہ، ابن عباس سے روایت کہ جب یہ آیت نازل ہوئی (وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَه فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ) 2۔ البقرۃ : 184) یعنی جو لوگ باوجود طاقت و قوت کے روزہ نہ رکھنا چاہیں تو ان پر بطور فدیہ دینا چاہتا وہ فدیہ دیتا ہے اور اس کے روزہ کی تکمیل سمجھی جاتی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا (ترجمہ) جو شخص اپنے طور پر مزید بھلائی کرنا چاہے تو اس کے حق میں بہتر ہے مگر روزہ رکھنا ہی تمھارے لیے بہتر ہے۔ اس کے بعد یہ حکم نازل ہوا کہ (ترجمہ) تم میں سے جو شخص ماہ رمضان کو پائے وہ اس کے روزے رکھے البتہ جو شخص بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو تو انپے روزوں کی گنتی دوسرے دنوں میں پوری کر لے۔
-