TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
آگے بڑھنے کی شرط کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِي نَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا سَبَقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ فِي حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ-
احمد بن یونس، ابن ابی ذئب، نافع بن ابونافع، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسابقت کے ساتھ مال لینا حلال نہیں ہے مگر اونٹ یا گھوڑے دوڑانے میں اور تیر اندازی میں۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Wagers are allowed only for racing camels, or horses or shooting arrows.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي قَدْ ضُمِّرَتْ مِنْ الْحَفْيَائِ وَکَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ مِنْ الثَّنِيَّةِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ وَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ کَانَ مِمَّنْ سَابَقَ بِهَا-
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان گھوڑوں میں شرط لگائی جو گھوڑ دوڑ کے لئے بطور خاص تیار کئے گئے تھے اور دوڑ کی حد حفیاء سے لے کر ثنیة الوداع تک مقرر کی (جس کا فاصلہ تقریبا پانچ چھ میل ہے) اور ان گھوڑوں کی حد جو گھوڑ دوڑ کے لئے تیار نہیں کئے گئے تھے ثنیہ سے لے کر مسجد بنی زریق تک مقرر کی (جس کا فاصلہ تقریبا ایک میل ہوتا ہے) اور عبداللہ بن عمر بھی گھوڑ دوڑ میں شریک تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُضَمِّرُ الْخَيْلَ يُسَابِقُ بِهَا-
مسدد، معتمر، عبید اللہ، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑوں کو گھوڑ دوڑ کے لئے تیار کرتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) used to make lean by training horses which he employed in the race.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّقَ بَيْنَ الْخَيْلِ وَفَضَّلَ الْقُرَّحَ فِي الْغَايَةِ-
احمد بن حنبل، عقبہ بن خالد، عبیداللہ نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھوڑ دوڑ میں شرکت کی اور جو گھوڑا پانچویں برس میں لگ چکا تھا اس کی حد ذرا اور دور مقرر کی۔
Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) used to hold a race between horses and kept the one in the fifth year at a long distance.