آدمی نماز کے ارادہ سے مسجد کے لیے نکلا مگر جماعت ہوگئی تو بھی ثواب ملے گا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ طَحْلَائَ عَنْ مُحْصِنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوئَهُ ثُمَّ رَاحَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا أَعْطَاهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَزَّ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ صَلَّاهَا وَحَضَرَهَا لَا يَنْقُصُ ذَلِکَ مِنْ أَجْرِهِمْ شَيْئًا-
عبداللہ بن مسلمہ، عبدالعزیز، ابن محمد، ابن طحلاء، محصن بن علی، عون بن حارث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اچھی طرح وضو کر کے مسجد کے لیے نکلے اور جب وہاں پہنچے تو دیکھے کہ لوگ نماز سے فارغ ہو چکے ہیں (یعنی جماعت ہو چکی ہے) تو اللہ تعالیٰ اس کو بھی اتنا ہی ثواب دیں گے جتنا اس شخص کو ملا ہے۔ جس نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھی ہو۔ اور جماعت سے نماز پڑھ چکنے والوں کے اجر میں بھی کچھ کمی نہ ہو گی۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: whoever performs ablution, and performs his ablution perfectly, and then goes to the mosque and finds that the people had finished the prayer (in congregation), Allah will give him a reward like one who prayed in congregation and attended it; The reward of those who prayed in congregation will not be curtailed.