کھانا پھینکنے سے ممانعت

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ حَدَّثَنَا وَسَّاجُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ وَسَّاجٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَرَأَی کِسْرَةً مُلْقَاةً فَأَخَذَهَا فَمَسَحَهَا ثُمَّ أَکَلَهَا وَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَکْرِمِي کَرِيمًا فَإِنَّهَا مَا نَفَرَتْ عَنْ قَوْمٍ قَطُّ فَعَادَتْ إِلَيْهِمْ-
ابراہیم بن محمد بن یوسف فریابی، ساج بن عقبہ بن وساج، ولید بن محمد موقری، زہری، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر تشریف لائے تو روٹی کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اٹھا لیا اور صاف کر کے کھالیا اور فرمایا اے عائشہ! عزت والے (اللہ تعالیٰ کے رزق) کی عزت کرو کیونکہ اللہ کا رزق جب کسی قوم سے پھر جائے تو واپس نہیں آتا۔
It was narrated that 'Aishah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H entered the house and saw a piece of bread that had been thrown (on the floor). He picked it up, wiped it and ate it, and said: '0 'Aishah, show honor to the precious (i.e., food), for if the blessing of food departs from people, it never comes back.": (Da'if)