کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کامواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَلَا لَا يَجْنِي جَانٍ إِلَّا عَلَی نَفْسِهِ لَا يَجْنِي وَالِدٌ عَلَی وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ عَلَی وَالِدِهِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواحوص، شبیب بن غرقدہ، سلیمان بن حضرت عمرو بن احوص فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول کو حجة الوداع میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہر جرم کرنے والا اپنی ذات پر ہی جرم کرتا ہے (اس کا مواخذہ اسی پر ہوگا دوسرے پر نہ ہوگا) والد اپنی اولاد پر جرم نہیں کرتا اور اولاد والد پر جرم نہیں کرتی۔
It was narrated from Sulaiman bin 'Amr bin Ahwas that his father said: I heard the Messenger of Allah saying during the Farewell pilgrimage: "No criminal commits a crime but he brings (the punishment for that) upon himself. No father can bring punishment upon his son by his crime, and no son can bring punishment upon his father.”
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ عَنْ طَارِقٍ الْمُحَارِبِيِّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّی رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ يَقُولُ أَلَا لَا تَجْنِي أُمٌّ عَلَی وَلَدٍ أَلَا لَا تَجْنِي أُمٌّ عَلَی وَلَدٍ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، یزید بن ابی زیاد، جامع بن شداد، حضرت طارق محاربی فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول کو دیکھا کہ آپ دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں یہاں تک کہ مجھے آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آرہی ہے اور فرما رہے ہیں غور سے سنو کوئی ماں بچے پر جرم نہیں کرتی ماں کے جرم میں بچہ سے مواخذہ نہیں ہوگا۔
It was narrated that Tariq AI-Muharibi said: “I saw the Messenger of Allah raising his hands until I saw the whiteness of his armpits, saying: 'No child should be punished because of his mother's crime, no child should be punished because of his mother's crime.'''
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ عَنْ الْخَشْخَاشِ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ ابْنِي فَقَالَ لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَلَا يَجْنِي عَلَيْکَ-
عمرو بن رافع، ہشیم ، یونس، حصین بن ابی حر، حضرت خشخاس عنبری فرماتے ہیں کہ میں نبی کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے ساتھ میرا بیٹا تھا آپ نے فرمایا تمہارے جرم کا مواخذہ اس سے نہ ہوگا اور اس کے جرم کا مواخذہ اس سے نہ ہگا۔
It was narrated that Khashkhash Al-'Anbari said: “I came to the Prophet and my son was with me. He said: 'You will not be punished because of his crime and he will be punished because of yours.'"
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ الْقَطَّانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَی أُخْرَی-
محمد بن عبداللہ بن عبید بن عقیل، عمرو بن عاصم، ابوعوام، محمد بن حجادہ، زیاد بن علاقہ، حضرت اسامہ بن شریک بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہیں ہوسکتا۔
It was narrated from Usamah bin Sharik that the Messenger of Allah said: "No person will be punished because of another's crime."