کنواریوں کے بیان میں

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ أَبِکْرًا أَوْ ثَيِّبًا قُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا بِکْرًا تُلَاعِبُهَا قُلْتُ کُنَّ لِي أَخَوَاتٌ فَخَشِيتُ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُنَّ قَالَ فَذَاکَ إِذَنْ-
ہناد بن سری، عبدہ ابن سلیمان، عبدالملک، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ کے عہد مبارک میں ایک عورت سے شادی کی تو آپ نے فرمایا جابر تم نے شادی کرلی؟ میں نے عرض کیا جی۔ فرمایا کنواری ہے یہ ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) سے میں نے عرض کیا ثیبہ سے۔ فرمایا! کنواری سے کیوں نہ کی وہ تمہارے ساتھ کھیلتی میں نے عرض کیا میری (دس) بہنیں ہیں اس لئے مجھے اندیشہ ہوا کہ وہ میرے اور ان کے درمیان حائل ہو جائے گی۔ فرمایا! پھر درست ہے۔
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah said: "I married a woman during the time of the Messenger of Allah P.B.U.H, then I met the Messenger of Allah P.B.U.H and he said: 'Have you got married, a jabir?' I said: 'Yes: He said: 'To a virgin or to a previously-married woman?' I said: 'A previouslymarried woman: He said: 'Why not a virgin so you could play with her?' I said: I have sisters and I did not want her to create trouble between them and me: He said: 'That is better then:" (Sahih)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْکُمْ بِالْأَبْکَارِ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا وَأَرْضَی بِالْيَسِيرِ-
ابراہیم بن منذر، محمد بن طلحہ، عبدالرحمن بن سالم بن عتبہ بن حضرت عویمر بن ساعدہ انصاری سے فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا تم کنواری عورتوں کو (نکاح کے لئے) اختیار کرو کیونکہ وہ شیریں دہن ، زیادہ رحم جننے والی اور تھوڑے مال پر راضی ہونے والی ہوتی ہیں ۔
It was narrated from 'Abdur-Rahman bin Salim bin 'Utbah bin 'Uwaim bin Sa'idah Al-Ansari, from his father, that his grandfather said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'You should marry virgins, for their mouths are sweeter, their wombs are more prolific and they are satisfied with less." (Da'if)