کسی نے کوئی چیز صدقہ میں دی پھر وہی چیز وراثت میں اس کو ملے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِجَارِيَةٍ وَإِنَّهَا مَاتَتْ فَقَالَ آجَرَکِ اللَّهُ وَرَدَّ عَلَيْکِ الْمِيرَاثَ-
علی بن محمد، وکیع، سفیان ، عبداللہ بن عطاء، عبداللہ بن ، حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک خاتون نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول میں نے اپنی والدہ کو ایک باندی صدقہ میں دی تھی اور ان کا انتقال ہوگیا ہے آپ نے فرمایا اللہ نے تمہیں اجر بھی دیا اور میراث بھی تمہیں واپس کر دی۔
It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father said: "A woman came to the Prophet and said: 'O Messenger of Allah, I gave my mother a slave girl of mine, and she has died.' The Messenger of Allah said: 'Allah has rewarded you and returned to you your inheritance (without your seeking that).'"
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَعْطَيْتُ أُمِّي حَدِيقَةً لِي وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَلَمْ تَتْرُکْ وَارِثًا غَيْرِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ صَدَقَتُکَ وَرَجَعَتْ إِلَيْکَ حَدِيقَتُکَ-
محمد بن یحییٰ، عبداللہ بن جعفر، عبیداللہ ، عبدالکریم، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ ایک مرد نبی کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں نے اپنی والدہ کو اپنا باغ عطیہ میں دیا تھا ان کا انتقال ہوگیا ہے اور انہوں نے میرے علاوہ اور کوئی وارث نہیں چھوڑا تو اللہ کے رسول نے فرمایا تمہارا صدقہ قبول ہوا اور تمہارا باغ واپس تمہیں مل گیا۔
It was narrated from' Amr bin Shu'aib, from his father, that his grandfather said: "A man came to the Prophet and said: 'I gave my mother a garden of mine, and she has died and has no other heir but me.' The Messenger of Allah said: 'Your charity is valid and your garden has been returned to you.'''