TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
پاکی کا بیان
وضو اور غسل جناب کے لیے پانی کی مقدار کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن ابراہیم، ابوریحانہ، حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مد سے وضو اور صاع سے غسل کر لیتے تھے (ایک مد ساڑھے چودہ چھٹانک کا ہوتا ہے، اور ایک صاع ساڑھے تین سیر دو چھٹانک کا ہوتا ہے)
It was narrated that Safinah said: ’The Messenger of Allah P.B.U.H used to perform ablution with a Mudd (of water) and bath with a Sã’” (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، ہمام، قتادة، صفیہ بن شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مد سے وضو اور ایک صاع سے غسل کر لیتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah used to perform ablution with a Mudd (of water) and bath with a Sâ’.”(Sahih)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ-
ہشام بن عمار، ربیع بن بدر، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مد سے وضو اور ایک صاع سے غسل کر لیتے تھے
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah P.B.U.H used to perform ablution with a Mudd (of water) and bath with a Sa’. (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ وَعَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَا حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ يَحْيَی بْنِ زَبَّانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجْزِئُ مِنْ الْوُضُوئِ مُدٌّ وَمِنْ الْغُسْلِ صَاعٌ فَقَالَ رَجُلٌ لَا يُجْزِئُنَا فَقَالَ قَدْ کَانَ يُجْزِئُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْکَ وَأَکْثَرُ شَعَرًا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن مؤمل بن صباح وعباد بن ولید، بکر بن یحییٰ بن زبان، حبان بن علی، یزید بن ابی زیاد، عبداللہ بن محمد بن عقیل بن ابی طالب، حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وضو کے لیے ایک مد اور غسل کے لئے ایک صاع کافی ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ ہمیں تو اتنا کافی نہیں ہوتا تو فرمایا کہ تم سے بہتر اور افضل اور تم سے زیادہ بالوں والی شخصیت یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تو کافی ہو جاتا تھا۔
‘Abdullâh bin Muhammad bin ‘Aqil bin Abu Tâlib narrated from his father that his grandfather said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘A Mudd is sufficient for the ablution and a Sd’ is sufficient for the bath.’ A mansaid: ‘It is not sufficient for us.’” He (the narrator) said: “It was sufficient for one who is better than you and had more hair” meaning the Prophet (Sahih)