والد کو اولاد کے ساتھ حسن سلوک کرنا خصوصاً بیٹیوں سے اچھا برتاؤ کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ نَاسٌ مِنْ الْأَعْرَابِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا أَتُقَبِّلُونَ صِبْيَانَکُمْ قَالُوا نَعَمْ فَقَالُوا لَکِنَّا وَاللَّهِ مَا نُقَبِّلُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمْلِکُ أَنْ کَانَ اللَّهُ قَدْ نَزَعَ مِنْکُمْ الرَّحْمَةَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، اسامہ ہشام بن عروہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ دیہات کے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ عرض کرنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بچوں کو چومتے بھی ہیں ؟ لوگوں نے جواب دیا جی ہاں کہنے لگے بخدا ہم تو نہیں چومتے اس پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے رحمت (اور شفقت) نکال دی ہو تو مجھے کیا اختیار ہے۔ (کہ تمہارے دلوں میں شفقت بھردوں) ۔
It was narrated 'Aishah said: Some Bedouin people came to the Prophet and said: 'Do you kiss your children?' He said: 'Yes.' He said: 'But we, by Allah, never kiss (our children).' The Prophet said: 'What can I do if Allah has taken away mercy from you?'"
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ عَنْ يَعْلَی الْعَامِرِيِّ أَنَّهُ قَالَ جَائَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَسْعَيَانِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهُمَا إِلَيْهِ وَقَالَ إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ-
ابوبکربن ابی شیبہ، عفان، وہب، عبداللہ بن عثمان بن خثیم، سعید بن ابی راشد، حضرت یعلی عامری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرات حسن وحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوڑتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے ساتھ چمٹالیا اور فرمایا اولاد بخل اور بزدلی کا ذریعہ ہے ۔
It was narrated from Ya'la AI-'Amiri that he said: "Hasan and Husain came running to the Prophet and he embraced them and said: 'Children make a man a miser and a coward.'"
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُلَيٍّ سَمِعْتُ أَبِي يَذْکُرُ عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أَدُلُّکُمْ عَلَی أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ ابْنَتُکَ مَرْدُودَةً إِلَيْکَ لَيْسَ لَهَا کَاسِبٌ غَيْرُکَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، موسیٰ بن علی، ابی یذکر، حضرت سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں افضل صدقہ نہ بتاؤں ؟ تمہاری بیٹی جو (خاوند کی وفات یا طلاق کیوجہ سے) لوٹ کر تمہارے پاس آگئی تمہارے علاوہ اسکا کوئی کمانے والا بھی نہ ہو۔
It was narrated from Suraqah bin Malik that the Prophet said: "Shall I not tell you of the best charity? A daughter who comes back to you and has no other breadwinner apart from you."
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ صَعْصَعَةَ عَمِّ الْأَحْنَفِ قَالَ دَخَلَتْ عَلَی عَائِشَةَ امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا فَأَعْطَتْهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ فَأَعْطَتْ کُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً ثُمَّ صَدَعَتْ الْبَاقِيَةَ بَيْنَهُمَا قَالَتْ فَأَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَتْهُ فَقَالَ مَا عَجَبُکِ لَقَدْ دَخَلَتْ بِهِ الْجَنَّةَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، مسعر، سعد بن ابراہیم، حسن ، صعصعہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک عورت آئی اسکے ساتھ اسکی دو بیٹیاں بھی تھیں ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے تین کھجوریں دیں اس نے دونوں کو ایک ایک دیکر تیسری بھی آدھی آدھی ان میں تقسیم کر دی۔ ام المومنین فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے ساری بات عرض کر دی۔ فرمایا کیا عجب ہے کہ وہ عورت اسی عمل کیوجہ سے جنت میں داخل ہوگئی۔
It was narrated that Sa'sa'ah, the paternal uncle of Ahnaf, said: "A woman entered upon 'Aishah with her two daughters, and she gave her three dates. (The woman) gave each of her daughters a date, then she split the last one between them. She (' Aishah) said: 'Then the Prophet came and I told him about that.' He said: 'Why are you surprised? She will enter Paradise because of that.'''
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُشَانَةَ الْمُعَافِرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ کَانَ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ وَأَطْعَمَهُنَّ وَسَقَاهُنَّ وَکَسَاهُنَّ مِنْ جِدَتِهِ کُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
حسین بن حسن مروزی، ابن مبارک، حرملہ بن عمران، ابوعشانہ معافری، حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جسکی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے (جزع فزع نہ کرے کہ بیٹیاں ہیں) اور انہیں کھلائے پلائے۔ پہنائے اپنی طاقت اور کمائی کے مطابق تو یہ تین بیٹیاں (بھی) روز قیامت اس کے لئے دوزخ سے آڑ اور رکاوٹ کا سبب بن جائیں گی ۔
'Uqbah bin 'Amir said: "I heard the Messenger of Allah say: 'Whoever has three daughters and is patient towards them, and feeds them, gives them to drink, and clothes them from his wealth; they will be a shield for him from the Fire on the Day of Resurrection.''’
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ فِطْرٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ رَجُلٍ تُدْرِکُ لَهُ ابْنَتَانِ فَيُحْسِنُ إِلَيْهِمَا مَا صَحِبَتَاهُ أَوْ صَحِبَهُمَا إِلَّا أَدْخَلَتَاهُ الْجَنَّةَ-
حسین بن حسن، ابن مبارک، فطر، ابی سعید، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس مرد کی بھی دو بیٹیاں بالغ ہو جائیں اور وہ ان کے ساتھ حسن سلوک کرے (کھلائے پلائے اور دینی آداب سکھائے) جب تک وہ بیٹیاں اسکے ساتھ رہیں یا وہ مرد ان بیٹیوں کے ساتھ رہے (حسن سلوک میں کمی نہ آنے دے) تو یہ بیٹیاں اسے ضرور جنت میں داخل کروائیں گیں ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah said: "There is no man whose two daughters reach the age of puberty and he treats them kindly for the time that they are together, but they will gain him admittance to Paradise."
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُمَارَةَ أَخْبَرَنِي الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَکْرِمُوا أَوْلَادَکُمْ وَأَحْسِنُوا أَدَبَهُمْ-
عباس بن ولید دمشقی، علی بن عیاش، سعید بن عمارہ، حارث بن نعمان، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنی اولاد کا خیال رکھو اور انکو اچھے آداب سکھاؤ۔
Anas bin Malik narrated that the Messenger of Allah said: "Be kind to your children, and perfect their manners."