نکاح پر مبارک باد دینا

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا رَفَّأَ قَالَ بَارَکَ اللَّهُ لَکُمْ وَبَارَکَ عَلَيْکُمْ وَجَمَعَ بَيْنَکُمَا فِي خَيْرٍ-
سوید بن سعید، عبدالعزیز بن محمد، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ سے ہے کہ نبی اکرم جب نکاح پر مبارکباد دیتے تو فرماتے اللہ تمہیں برکت دے اور تم پر برکت ڈالے اور تمہیں عافیت کے ساتھ متفق و مجتمع رکھے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H used to say,. when offering congratulations on the occasion of marriage: "Barak Allahu lakum, wa barak alaikum , Wa jama` a bainakuma fi khair (May Allah bless you and bestow blessings upon you, and bring you together in harmony)." (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جُشَمَ فَقَالُوا بِالرَّفَائِ وَالْبَنِينَ فَقَالَ لَا تَقُولُوا هَکَذَا وَلَکِنْ قُولُوا کَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَهُمْ وَبَارِکْ عَلَيْهِمْ-
محمد بن بشار، محمد بن عبد اللہ، حضرت عقیل بن ابی طالب نے قبیلہ بنوجشم کی ایک عورت سے شادی کی تو لوگوں نے کہا تم میں اتفاق ہو اور بیٹے پیدا ہوں۔ آپ نے فرمایا ایسے نہ کہو بلکہ وہ کہو جو اللہ کے رسول نے (اس موقع پر) کہا اے اللہ ان کو برکت دے اور ان پر برکت ڈال دے۔
It was narrated from' Aqil bin Abu Talib that he married a woman from Banu jusham, and they said: "May you live in harmony and have many sons." He said: "Do not say that, rather say what the Messenger of Allah P.B.U.H said: 'Allahumma barik lahum wa barik alaihim (0 Allah, bless them and bestow blessings upon them.)," (Hasan)