نماز میں بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنا

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَأَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ لَا أَکُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا-
بشر بن معاذ ضریر، حماد بن زید و ابوعوانہ، عمرو بن دینار، طاؤس، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم ملا کہ (نماز میں) نہ بال سمیٹوں نہ کپڑے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas said: The Prophet P.B.U.H said: "I was commanded not to tuck up my hair or my garment." (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أُمِرْنَا أَلَّا نَکُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا وَلَا نَتَوَضَّأَ مِنْ مَوْطَإٍ-
محمد بن عبداللہ بن نمیر، عبداللہ بن ادریس، اعمش، ابووائل، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ (نماز میں) نہ بال سمیٹو نہ کپڑے اور چلنے کی وجہ سے وضو نہ کریں (بلکہ اگر چلتے میں نجاست لگ گئی تو جہاں نجاست لگی ہے صرف اس جگہ کو دھو لیں)۔
It was narrated that 'Abdullah said: "We were ordered to not (tuck up our) hair (nor garment) and not to repeat ablution for what we stepped on." (Da'if)
حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي مُخَوَّلُ بْنُ رَاشِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعْدٍ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ يَقُولُ رَأَيْتُ أَبَا رَافِعٍ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَهُوَ يُصَلِّي وَقَدْ عَقَصَ شَعْرَهُ فَأَطْلَقَهُ أَوْ نَهَی عَنْهُ وَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ وَهُوَ عَاقِصٌ شَعَرَهُ-
بکر بن خلف، خالد بن حارث، شعبہ، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے مدینہ کے ایک صاحب ابوسعید کو سنا فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ابورافع کو دیکھا انہوں نے حسن بن علی کو نماز پڑھتے دیکھا درآنحالیکہ انہوں نے بالوں کا جوڑا باندھا ہوا تھا تو ابورافع نے اس کو کھول دیا یا اس سے روکا اور کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوڑا باندھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔ (دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کے علاوہ بھی مردوں کیلئے جوڑا باندھنا ممنوع ہے) ۔
Mukhawwal said: "I heard Abu Sa'd, a man from the people of Madinah, say: 'I saw Abu Rafi', the freed slave of the Messenger of Allah P.B.U.H when he saw Hasan bin 'Ali performing prayer, with his hair braided. He undid it, or told him not to do that, and said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade a man from performing prayer with his hair braided."(Hasan)