نمازی کو سلام کیا جائے تو وہ کیسے جواب دے ؟

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ قُبَائَ يُصَلِّي فِيهِ فَجَائَتْ رِجَالٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا وَکَانَ مَعَهُ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ قَالَ کَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ-
علی بن محمد طنافسی، سفیان بن عیینہ، زید بن اسلم، حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد قبا میں تشریف لے گئے آپ وہاں نماز پڑھ رہے تھے کہ انصار کے کچھ مرد آئے اور آپ کو سلام کیا تو میں نے صہیب سے پوچھا کیونکہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو جواب کیسے دیتے تھے فرمایا ہاتھ سے اشارہ کر دیتے تھے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Umar said: "The Messenger of Allah P.B.U.H came to the masjid at Quba ' and performed prayer there. Some men of the Ansar came and greeted him. I asked Suhaib, who was with him: 'How did the Messenger of Allah P.B.U.H respond to them?' He said: 'He gestured with his hand.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ ثُمَّ أَدْرَکْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ إِلَيَّ فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِي فَقَالَ إِنَّکَ سَلَّمْتَ عَلَيَّ آنِفًا وَأَنَا أُصَلِّي-
محمد بن رمح مصری، لیث بن سعد، ابوزبیر، حضرت جابر فرماتے ہیں کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کام کے لئے بھیجا (واپسی پر) میں نے آپ کو نماز میں پایا تو میں نے سلام کیا آپ نے مجھے اشارہ کر دیا جب نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے بلا کر فرمایا ابھی تم نے مجھے سلام کیا حالانکہ میں نماز پڑھ رہا تھا ؟
It was narrated that Jabir said: "The Prophet P.B.U.H sent me on an errand, then I caught up with him while he was performing prayer, and I greeted him. He gestured to me, then when he finished, he called me and said:'You greeted me before, but I was performing prayer:" (Sahih)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا نُسَلِّمُ فِي الصَّلَاةِ فَقِيلَ لَنَا إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا-
احمد بن سعید دارمی، نضر بن شمیل، یونس بن ابی اسحاق ، ابواسحاق ، ابوالاحوص، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ ہم نماز میں ایک دوسرے کو سلام کیا کرتے تھے پھر ہمیں کہہ دیا کہ نماز میں اہم مشغولیت ہوتی ہے (اس لئے سلام و کلام نہ کیا کرو )
It was narrated that 'Abdullah said: "We would greet others during the prayer, and it was said to us: 'During the prayer one is preoccupied:" (Sahih)