میانہ روی سے کھانا اور سیر ہو کر کھانے کی کراہت

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ أُمِّهَا أَنَّهَا سَمِعَتْ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِ يکَرِبَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَائً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ حَسْبُ الْآدَمِيِّ لُقَيْمَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ فَإِنْ غَلَبَتْ الْآدَمِيَّ نَفْسُهُ فَثُلُثٌ لِلطَّعَامِ وَثُلُثٌ لِلشَّرَابِ وَثُلُثٌ لِلنَّفَسِ-
ہشام بن عبدالملک حمصی، محمد بن حرب، حضرت مقدام بن معدیکرب فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا آدمی کے پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرتا۔ آدمی کے لیے چند نوالے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں اور اگر آدمی کا نفس اس پر غالب ہی آجائے (اور چند نوالوں پر اکتفانہ کرسکے) تو تہائی پیٹ کھانے کے لیے، تہائی پینے کے لیے اور تہائی سانس کے لیے (مختص کر دے)
Miqdam bin Madikarib said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: 'A human being fills no worse vessel than his stomach. It is sufficient for a human being to eat a few mouthfuls to keep his spine straight. But if he must (fill it), then one third for food, one third for drink and one third for air.": (Sahih)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو يَحْيَی عَنْ يَحْيَی الْبَکَّائِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُفَّ جُشَائَکَ عَنَّا فَإِنَّ أَطْوَلَکُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَکْثَرُکُمْ شِبَعًا فِي دَارِ الدُّنْيَا-
عمرو بن رافع، عبدالعزیز بن عبداللہ ، ابویحییٰ ، یحییٰ بکاء، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ڈکار لی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی ڈکار کو روکو اور ہم سے دور رکھو۔ اس لیے کہ روز قیامت تم میں سے زیادہ طویل بھوک ان لوگوں کو لگے گی جو دار دنیا میں زیادہ سیر ہو کر کھاتے ہیں ۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “A man burped in the presence of the Prophet P.B.U.H and he said: ‘Withhold your burps from us! For the most hungry of you on the Day of Resurrection will be those who most ate theft fill in this world.” (Da`if)
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْعَسْکَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ عَنْ مُوسَی الْجُهَنِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ سَلْمَانَ وَأُکْرِهَ عَلَی طَعَامٍ يَأْکُلُهُ فَقَالَ حَسْبِي أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ-
داؤد بن سلیمان عسکری، محمد بن صباح، سعید بن محمد ثقفی، موسیٰ جہنی، زید بن وہب، حضرت عطیہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان کو زبردستی کھانا کھلایا جا رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ میرے لیے اتنی بات کافی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جو لوگ دنیا میں زیادہ سیر ہوتے ہیں وہی روز قیامت سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے۔
It was narrated that Atiyyah bin ' Amir Al-Juhani said.: "I heard Salman, when he was forced to eat food, say: It is sufficient for me that I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: The people who most eat their fill in this world will be the most hungry on the Day of Resurrection.'" (Hasan)