TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
جہاد کا بیان
مشرکوں کی دیگوں میں کھانا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ طَعَامِ النَّصَارَی فَقَالَ لَا يَخْتَلِجَنَّ فِي صَدْرِکَ طَعَامٌ ضَارَعْتَ فِيهِ نَصْرَانِيَّةً-
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، وکیع، سفیان، سماک بن حرب، قبیصہ بن ہلب، حضرت ہلب فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نصاری کے کھانے کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا تیرے دل میں کوئی خلجان پیدا نہ کرے تو اس میں نصرانیوں کی مشابہت اختیار کرنے لگا؟
It was narrated from Qabisah bin Hulb that his father said: "I asked the Messenger of Allah P.B.U.H about the food of the Christians and he said: 'Do not have any doubts about food, (thereby) following the way of the ChrIStians in that.''' (Hasan)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيُّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ وَلَقِيَهُ وَکَلَّمَهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قُدُورُ الْمُشْرِکِينَ نَطْبُخُ فِيهَا قَالَ لَا تَطْبُخُوا فِيهَا قُلْتُ فَإِنْ احْتَجْنَا إِلَيْهَا فَلَمْ نَجِدْ مِنْهَا بُدًّا قَالَ فَارْحَضُوهَا رَحْضًا حَسَنًا ثُمَّ اطْبُخُوا وَکُلُوا-
علی بن محمد، ابواسامہ، ابوفروہ، یزید بن سنان، عروہ بن رویم، ابی ثعلبہ، فرماتے ہیں کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت حاضر ہوا اور میں نے آپ سے دریافت کیا اے اللہ کے رسول مشرکین کی دیگوں میں ہم کھانا تیار کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا مشرکین کی دیگوں میں کھانا مت تیار کیا کرو میں نے عرض کیا اگر ہمیں ضروت ہو اور اس کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو؟ فرمایا انہیں اچھی طرح مانجھ لو پھر کھانا تیار کرو اور کھالو۔
'Urwah bin Ruwaim Al-Lakhmi narrated that Abu Tha'labah Al-Khushani - whom he said he met and spoke with - said: "I came to the Messenger of Allah P.B.U.H and asked him: '0 Messenger of Allah P.B.U.H Can we cook in the vessels of the idolators?' He said: 'Do not cook in them.' I said: 'What if we need them and cannot find anything else?' He said: 'Wash them well, then cook and eat.''' (Sahih)