مسجد میں نماز کے لئے ایک جگہ ہمیشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ عَنْ نَقْرَةِ الْغُرَابِ وَعَنْ فِرْشَةِ السَّبُعِ وَأَنْ يُوطِنَ الرَّجُلُ الْمَکَانَ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ کَمَا يُوطِنُ الْبَعِيرُ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع ابوبشر بکر بن خلف، یحییٰ بن سعید، حمید بن جعفر، جعفر، تمیم بن محمود، حضرت عبدالرحمن بن شبل کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین باتوں سے منع فرمایا ایک کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنے سے (یعنی جلدی چھوٹے چھوٹے سجدے کرنا اور جلسہ بھی پوری طرح نہ کرنا) دوسرے درندے کی طرح بازو بچھانے سے (سجدہ میں بازو زمین پر بچھا دینا جیسے کتابھیڑ یا بچھاتا ہے) تیسرے نماز پڑھنے کے لئے مستقل طور پر ایک متعین کر لینا جیسے اونٹ اپنی جگہ متعین کر لیتا ہے ۔
It was narrated that ,Abdur-Rahman bin Shibl said: "The Messenger of Allah forbade three things: Pecking like a crow, spreading the forearms) like a beast of prey, and a man having a place in the Masjid in which he usually offers the prayer, like a camel has a place to which it usually goes," (Hasan)
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ أَنَّهُ کَانَ يَأْتِي إِلَی سُبْحَةِ الضُّحَی فَيَعْمِدُ إِلَی الْأُسْطُوَانَةِ دُونَ الْمُصْحَفِ فَيُصَلِّ قَرِيبًا مِنْهَا فَأَقُولُ لَهُ أَلَا تُصَلِّي هَا هُنَا وَأُشِيرُ إِلَی بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ فَيَقُولُ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی هَذَا الْمُقَامَ-
یعقوب بن حمید بن کا سب، مغیرۃ بن عبدالرحمن مخزومی، یزید بن ابی عبید، حضرت سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ وہ چاشت کی نماز کے لئے آتے تو اس ستون کے پاس جاتے جہاں مصحف رکھا رہتا ہے اس کے قریب ہی نماز پڑھتے۔ یزید بن ابی عبید کہتے ہیں میں نے مسجد کے ایک کونے کی طرف اشارہ کر کے حضرت سلمہ بن اکوع سے کہا آپ یہاں نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ تو فرمانے لگے میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس مقام کا قصد کرتے دیکھا ۔
It was narrated from Yazid bin Abu 'Ubaid that Salamah bin Al-Akwa' used to offer the Dulta prayer, and he would come to the pillar that was near the Mushaf. I said to him: "Why do you not pray over there?" And l pointed to some comer of the Masjid. He said: "I saw the Messenger of Allah seeking out this place." (Sahih)