مرد اپنی اولاد کا مال کس حدتک استعمال کرسکتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمَّتِهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَکَلْتُمْ مِنْ کَسْبِکُمْ وَإِنَّ أَوْلَادَکُمْ مِنْ کَسْبِکُمْ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن ابی زائدہ، اعمش، عمارہ بن عمیر، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پاکیزہ ترین چیز جو تم کھاؤ وہ تمہاری اپنی کمائی ہے اور تمہاری اولاد (کی کمائی) بھی تمہاری کمائی ہے۔
It was narrated from 'Aishah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "The bes t of your provision is what you earn, and your children are part of what you earn." (Sahih)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا وَإِنَّ أَبِي يُرِيدُ أَنْ يَجْتَاحَ مَالِي فَقَالَ أَنْتَ وَمَالُکَ لِأَبِيکَ-
ہشام بن عمار، عیسیٰ بن یونس، یوسف بن اسحاق ، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک مرد نے عرض کیا اے اللہ کے رسول میرا مال بھی ہے اور اولاد بھی اور میرا باپ چاہتا ہے کہ میرا تمام مال ہڑپ کر جائے۔ آپ نے فرمایا تو اور تیرا مال دونوں تیرے باپ کی ہیں ۔
It was narrated from [Sbir bin 'Abdullah that a man said: "0 Messenger of Allah, I have wealth and a son, and my father wants to take all my wealth." He said: "You and your wealth belong to your father." (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَيَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا حَجَّاجٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أَبِي اجْتَاحَ مَالِي فَقَالَ أَنْتَ وَمَالُکَ لِأَبِيکَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوْلَادَکُمْ مِنْ أَطْيَبِ کَسْبِکُمْ فَکُلُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ-
محمد بن یحییٰ، یحییٰ بن حکیم، یزید بن ہارون، حجاج، عمرو ابن شعب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ ایک مرد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میرا باپ میرا مال ہڑپ کر گیا ہے۔ آپ نے فرمایا تو اور تیرا مال دونوں تیرے باپ کے ہیں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ تمہاری اولاد تمہاری بہترین کمائی ہے اس لئے تم ان کا مال کھاؤ۔
It was narrated from' Amr bin Shu'aib, from his father, that his grandfather said: "A man came to the Messenger of Allah P.B.U.H and said: 'My father is taking ';il my wealth.' He said: 'You and your wealth belong to your father.' And the Messenger of Allah P.B.U.H said: 'Your children are among the best of your earnings, so eat from your wealth.' (Sahih)