مدینہ منورہ کی فضیلت ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَی الْمَدِينَةِ کَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ إِلَی جُحْرِهَا-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ بن عمر، خبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم، حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایمان مدینہ منورہ میں ایسے سمٹ کر آجائے گا جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں داخل ہو جاتا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "Faith will retreat to Al-Madinah as a snake retreats to its hole."
حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَفْعَلْ فَإِنِّي أَشْهَدُ لِمَنْ مَاتَ بِهَا-
بکر بن خلف، معاذ بن ہشام، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جو یہ کر سکے کہ مدینہ میں مرے تو وہ ایسا ضرور کرے اس لئے کہ میں مدینہ میں مرنے والے کے حق میں گواہی دوں گا۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah said: 'Whoever among you can die in Al-Madinah, let him do so, for I will bear witness in favor of those who die there."
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلُکَ وَنَبِيُّکَ وَإِنَّکَ حَرَّمْتَ مَکَّةَ عَلَی لِسَانِ إِبْرَاهِيمَ اللَّهُمَّ وَأَنَا عَبْدُکَ وَنَبِيُّکَ وَإِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا قَالَ أَبُو مَرْوَانَ لَابَتَيْهَا حَرَّتَيْ الْمَدِينَةِ-
ابومروان، محمد بن عثمان، عبدالعزیز ابن ابی حازم، علاء بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے اللہ !سیدنا ابراہیم علیہ السلام آپ کے خلیل اور نبی ہیں اور آپ نے ان کی زبانی مکہ مکرمہ کو حرم قرار دیا۔ اے اللہ ! میں آپ کا بندہ اور نبی ہوں اور میں حرم قرار دیتا ہوں مدینہ منورہ کی دو پتھریلی زمینوں کے درمیان حصہ (شہر) کو۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet said: "O Allah! Ibrahim was Your Close Friend and Prophet, and You declared Makkah to be sacred through Ibrahim. O Allah! I am Your slave and Prophet, and I declare what is between its two lava fields to be sacred." Abu Marwan said: "Its two lava fields are the two Harrah of Al-Madinah."
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَرَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ بِسُوئٍ أَذَابَهُ اللَّهُ کَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَائِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو مدینہ والوں کے ساتھ بدی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ایسے پگھلا دیں گے جیسے پانی میں نمک پگھل جاتا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "Whoever wishes bad upon the people of Al-Madinah, Allah will cause him to melt as salt melts in water."
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِکْنَفٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أُحُدًا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ وَهُوَ عَلَی تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ وَعَيْرٌ عَلَی تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ النَّارِ-
ہناد بن سری، عبدہ بن محمد بن اسحاق ، عبداللہ بن مکنف، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جبل احد ہم سے محبت کرتا ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے اور وہ جنت کے ٹیلوں میں سے ایک ٹیلہ پر ہے اور عیر پہاڑ دوزخ کے ٹیلوں میں سے ایک ٹیلہ پر ہے۔
It was narrated that 'Abdullah bin Miknaf said: "I heard Anas bin Malik say: 'The Messenger of Allah said: "Uhud is a mountain which loves us and we love it, and it stands at one of the gates of Paradise. And 'Aer stands at one of the gates of Hell.’”