ماشاء اللہ وشئت (جو اللہ اور آپ چاہیں) کہنے کی ممانعت ۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَجْلَحُ الْکِنْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَلَفَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَقُلْ مَا شَائَ اللَّهُ وَشِئْتَ وَلَکِنْ لِيَقُلْ مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ شِئْتَ-
ہشام بن عمار، عیسیٰ بن یونس، یزید بن اصم، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی قسم اٹھائے تو یوں نہ کہے جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں بلکہ یوں کہے جو اللہ چاہے پھر اس کے بعد آپ چاہیں ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah P.B.U.H said: 'When anyone of you swears an oath, let him not say: 'What Allah wills and what you will.' Rather let him say: 'What Allah wills and then what you will.' (Hasan)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ رَأَی فِي النَّوْمِ أَنَّهُ لَقِيَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ فَقَالَ نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّکُمْ تُشْرِکُونَ تَقُولُونَ مَا شَائَ اللَّهُ وَشَائَ مُحَمَّدٌ وَذَکَرَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ إِنْ کُنْتُ لَأَعْرِفُهَا لَکُمْ قُولُوا مَا شَائَ اللَّهُ ثُمَّ شَائَ مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ الطُّفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ-
ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، عبدالملک بن عمیر، ربعی بن حراش، حضرت حذیفہ بن یمان سے روایت ہے کہ ایک مسلمان مرد نے خواب میں ایک کتابی مرد سے ملاقات کی کتابی (یہودی یا عیسائی) کہنے لگا تم بہت ہی اچھے لوگ ہو اگر شرک نہ کرو تم کہہ دیتے ہو جو اللہ چاہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہیں۔ مسلمان نے اپنا خواب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا اللہ کی قسم ! میرے ذہن میں بھی یہ بات آتی تھی تم یوں کہہ سکتے ہو جو اللہ چاہے اور اللہ کے بعد محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہیں۔ دوسری سند سے یہی مضمون مروی ہے۔
It was narrated from Hudhaifah bin Yaman that a Muslim man saw in a dream that he met a man from among the People of the Book, who said: "What good people you would be if only you were not committing Shirk. For you say: 'What Allah wills and Muhammad wills.'" He mentioned that to the Prophet P.B.U.H and he said: "By Allah, I am aware of that. Say: 'What Allah wills then what Muhammad wills.''' (Da'if)