قصاص معاف کرنا

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَکْرٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا رُفِعَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئٌ فِيهِ الْقِصَاصُ إِلَّا أَمَرَ فِيهِ بِالْعَفْوِ-
اسحاق بن منصور، حبان بن ہلال، عبداللہ بن بکر، عطاء بن ابی میمونہ، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول کی خدمت میں قصاص کا جو مقدمہ بھی لایا گیا آپ نے (بطور سفارش) اس میں معاف کرنے کا کہا ۔
It was narrated that 'Ata' bin Abu Maimunah said: "I only know it from Anas bin Malik who said: 'No case involving retaliation was referred to the Messenger of Allah but he enjoined forgiveness.'''
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي السَّفَرِ قَالَ قَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ رَجُلٍ يُصَابُ بِشَيْئٍ مِنْ جَسَدِهِ فَيَتَصَدَّقُ بِهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ بِهِ دَرَجَةً أَوْ حَطَّ عَنْهُ بِهِ خَطِيئَةً سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي-
علی بن محمد، وکیع، یونس بن ابی اسحاق ، ابی سفر، حضرت ابوالدرداء فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس مرد کو بھی کوئی بدنی تکلیف پہنچے پھر وہ تکلیف پہنچانے والے کو معاف کر دے تو اللہ اسکی وجہ سے اس کا درجہ بلند فرما دیتے ہیں یا اس کا گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ یہ بات میرے دونوں کانوں نے سنی اور میرے دل ودماغ نے اسے محفوظ رکھا۔
Abu Darda' said: "I heard the Messenger of Allah say: 'There is no man who suffers some (injury) on his body and forgives (the perpetrator), but Allah will raise him one degree in status thereby, or erase from him one sin.' My own ears heard it and my heart memorized it."ears heard it and my heart memorized it."