قربانیوں کا گوشت جمع کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ لِجَهْدِ النَّاسِ ثُمَّ رَخَّصَ فِيهَا-
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، سفیان، عبدالرحمن بن یا بس، سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کا گوشت جمع کرلینے سے اس لیے منع فرمایا تھا کہ لوگ محتاج تھے بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی اجازت فرما دی تھی۔
It Was narrated that 'Aishah said: "The Messenger of Allah only forbade storing the meat of the sacrifices because the people were facing hardship. Then later he permitted that."
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ نُبَيْشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُنْتُ نَهَيْتُکُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَکُلُوا وَادَّخِرُوا-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدالاعلی، خالدحذاء، ابی ملیح، حضرت نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں تین یوم سے زیادہ قربانیوں کے گوشت رکھنے سے منع کیا تھا۔ سو اب کھا لیا کرو اور جمع بھی کرسکتے ہو۔
It was narrated from Nubaishah that the Messenger of Allah said: "I used to forbid you to store the meat of the sacrifices for more than three days, but (now) eat some and store some."