غلام کیلئے کس حد تک دینے اور صدقہ کرنے کی گنجائش ہے؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُسْلِمٍ الْمُلَائِيِّ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوکِ-
محمد بن صباح، سفیان، ح، عمرو بن رافع، جریر، مسلم، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت بھی قبول فرمالیتے تھے۔
It was narrated from Muslim Al-Mula'i that he heard Anas bin Malik say: "The Messenger of Allah P.B.U.H used to accept the invitation of a slave," (Da'if)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ قَالَ کَانَ مَوْلَايَ يُعْطِينِي الشَّيْئَ فَأُطْعِمُ مِنْهُ فَمَنَعَنِي أَوْ قَالَ فَضَرَبَنِي فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَأَلَهُ فَقُلْتُ لَا أَنْتَهِي أَوْ لَا أَدَعُهُ فَقَالَ الْأَجْرُ بَيْنَکُمَا-
ابوبکر بن ابی شیبہ، حفص بن غیاث، محمد بن زید، عمیر حضرت ابی اللحم کے غلام عمیر کہتے ہیں کہ میرا آقا مجھے کوئی چیز دیتا تو میں اس میں سے دوسروں کو بھی کھلادیتا۔ اس نے مجھے روکا یا سرزنش کی تو میں نے یا اس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا میں نے عرض کیا میں اس سے نہیں رک سکتا یا میں اسے چھوڑ نہیں سکتا۔ آپ نے فرمایا ثواب تم دونوں کو ملے گا۔
It was narrated that 'Urnair, the freed slave of Aabi Lahm, said: "My master used to give me, food and I would feed others from it, then he stopped me' - or he said: "He beat me, So I asked the Prophet P.B.U.H" - or -"he asked him and I said: 'I will not stop: He said: 'Both of you will be rewarded:" (Sahih)