غلام کو خرید لینا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ لَيْثٍ صَاحِبُ الْکَرَابِيسِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ قَالَ لِي الْعَدَّائُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ أَلَا نُقْرِئُکَ کِتَابًا کَتَبَهُ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُلْتُ بَلَی فَأَخْرَجَ لِي کِتَابًا فَإِذَا فِيهِ هَذَا مَا اشْتَرَی الْعَدَّائُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی مِنْهُ عَبْدًا أَوْ أَمَةً لَا دَائَ وَلَا غَائِلَةَ وَلَا خِبْثَةَ بَيْعَ الْمُسْلِمِ لِلْمُسْلِمِ-
محمد بن بشار، عبادہ بن لیث، عبدالمجید بن وہب، عداء بن خالد، حضرت عبد المجید بن وہب فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عداء بن خالد بن ہوذہ نے فرمایا میں تمہیں وہ مکتوب نہ پڑھاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے لئے تحریر فرمایا؟ میں نے کہا کیوں نہیں ضرور پڑھائیے۔ انہوں نے ایک مکتوب نکال کر مجھے دیا۔ اس میں تھا یہ وہ ہے جو عداء بن خالد نے محمد رسول اللہ سے خریدا۔ ان سے ایک غلام خریدا یا (لکھا تھا) ایک لونڈی خریدی اس میں نہ کوئی بیماری ہے نہ چوری کا مال ہے نہ حرام مال۔ مسلمان کی بیع مسلمان سے ہے۔
It was narrated that 'Abdul.Majid bin Wahb said: "Adda' bin Khalid bin Hawdhah said to me: 'Shall I not read to you a letter that the Messenger of Allah P.B.U.H wrote to me?' I said: 'Yes.' So he took out a letter. In it was: 'This is what 'Adda' bin Khalid bin Hawdhah bought [from] Muhammad the Messenger of Allah P.B.U.H. He bought from him a slave' - or - 'a female slave, having no ailments, nor being a runaway, nor having any malicious behavior. Sold by a Muslim to a Muslim:" (Hasan)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَرَی أَحَدُکُمْ الْجَارِيَةَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَلْيَدْعُ بِالْبَرَکَةِ وَإِذَا اشْتَرَی أَحَدُکُمْ بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذِرْوَةِ سَنَامِهِ وَلْيَدْعُ بِالْبَرَکَةِ وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِکَ-
عبداللہ بن سعید، ابوخالد، ابن عجلان، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمر وبن عاص فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جب تم میں کوئی باندی خریدے تو یہ دعا مانگے اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اسکی بھلائی کی اور اسکی سرشت میں جو بھلائی آپ نے رکھی اسکا اور آپ کی پناہ مانگتا ہوں اسکے شر سے اور اسکی سرشت میں جو شر آپ نے رکھا اس سے اور برکت کی دعا مانگے اور جب تم میں سے کوئی اونٹ خریدے تو اسکی کوہان بالائی حصہ سے پکڑ کر برکت کی دعا مانگے اور یہ مذکور دعا بھی مانگے ۔
It was narrated from 'Amr bin Shu'aib from his father that his grandfather told that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "When anyone of you buys a slave woman let him say: (0 Allah, I ask You for the goodness within her and the goodness that You have made her inclined towards, and I seek refuge with You from the evil within her and the evil that You have made her inclined towards): And he should pray for blessing. And if anyone of you buys a camel then he should take hold of its hump and pray for blessing and say similar words." (Hasan)