عوزہ دار کو کھانے کی دعوت دی جائے تو کیا کرے؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ إِلَی طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ-
ابوبکر بن ابی شیبہ و محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی روزہ دار ہو اور اسے کھانے کی دعوت دی جائے تو کہہ دے کہ میں روزہ دار ہوں ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said: "If anyone of you is invited to eat when he is fasting, let him say: 'I am fasting.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دُعِيَ إِلَی طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيُجِبْ فَإِنْ شَائَ طَعِمَ وَإِنْ شَائَ تَرَکَ-
احمد بن یوسف سلمی، ابوعاصم، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کو کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزہ دار ہو تو دعوت قبول کرے (اور حاضر ہو جائے) پھر اگر چاہے تو کھائے (اور قضا کرلے) اور چاہے تو نہ کھائے۔
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever is invited to eat when he is fasting, let him accept the invitation; and if he wants let him eat, and if he wants let him not eat." (Sahih)