عورتوں کی بیعت کا بیان ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رُقَيْقَةَ تَقُولُ جِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ نُبَايِعُهُ فَقَالَ لَنَا فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَائَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، محمد بن منکدر، حضرت امیمہ بنت رفیقہ فرماتی ہیں کہ میں چند عورتوں کیساتھ بیعت کرنے کیلئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے ہمیں فرمایا بقدر طاقت واستطاعت اطاعت کرو میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔
Muhammad bin Munkadir said that he heard Umaimah bint Ruqaiqah say: "I came to the Prophet P.B.U.H with some other women, to offer our pledge to him. He said to us: '(I accept your pledge) with regard to what you are able to do. But I do not shake hands with women." (Sahih)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَتْ الْمُؤْمِنَاتُ إِذَا هَاجَرْنَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُمْتَحَنَّ بِقَوْلِ اللَّهِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَائَکَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَکَ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَنْ أَقَرَّ بِهَا مِنْ الْمُؤْمِنَاتِ فَقَدْ أَقَرَّ بِالْمِحْنَةِ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقْرَرْنَ بِذَلِکَ مِنْ قَوْلِهِنَّ قَالَ لَهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْطَلِقْنَ فَقَدْ بَايَعْتُکُنَّ لَا وَاللَّهِ مَا مَسَّتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ غَيْرَ أَنَّهُ يُبَايِعُهُنَّ بِالْکَلَامِ قَالَتْ عَائِشَةُ وَاللَّهِ مَا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی النِّسَائِ إِلَّا مَا أَمَرَهُ اللَّهُ وَلَا مَسَّتْ کَفُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَفَّ امْرَأَةٍ قَطُّ وَکَانَ يَقُولُ لَهُنَّ إِذَا أَخَذَ عَلَيْهِنَّ قَدْ بَايَعْتُکُنَّ کَلَامًا-
احمد بن عمرو بن سرح، عبداللہ بن وہب، یونس ، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، ام المومنین سیدنا عائشہ فرماتی ہیں کہ ایمان والی عورتیں جب ہجرت کر کے بارگاہ نبوی میں پہنچیں تو انکی آزمائش کی جاتی اس آیت مبارکہ سے جب تیرے پاس مومن عورتیں آئیں بیعت کرنے کے واسطے۔ سیدہ عائشہ فرماتی ہیں کہ جو کوئی مومن عورت اس آیت کے مطابق اقراری ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرماتے بس جاؤ! میں تم سے بیعت لے چکا۔ (اور ہاں !) نہیں ! اللہ کی قسم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی کسی عورت کو ہاتھ نہیں لگایا صرف آپ ان سے بیعت کرتے زبان مبارک سے۔ حضرت عائشہ نے کہا اللہ کی قسم ! نبی نے عورتوں سے اقرار نہیں لیا مگر انہی باتوں کا جن کا اللہ عزوجل نے حکم دیا اور نہ آپ کی ہتھیلی کسی عورت کی ہتھیلی سے چھوئی اور جب آپ ان سے بیعت لیتے تو فرماتے میں نے تم سے بیعت لے لی۔ (بس فقط) یہی بات کہتے ۔
'Aishah the wife of the Prophet P.B.U.H said: "When the believing women emigrated to the Messenger of Allah P.B.U.H , they wouId be tested in accordance with Allah's saying: '0 Prophet P.B.U.H When believing women come to you to give you the pledge ...." 'Aishah said: "Whoever among the believing women affirmed this, passed the test. When they affirmed that, the Messenger of Allah P.B.U.H would say to them: 'Go, for you have given your pledge.' No, by Allah! The hand of the Messenger of Allah P.B.U.H never touched the hand of any woman, rather he accepted their pledge in words only." 'Aishah said: "By Allah, the Messenger of Allah did not demand of women (in their pledge) anything other than that which Allah had commanded, and the hand of the Messenger of Allah never touched the hand of a woman. He would say.. them, when he hhad accepte t eir ledge: 'You ave given your pledge,' verbally." (Sahih)