عمل کے قبول نہ ہونے کا ڈر رکھنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَهُوَ الَّذِي يَزْنِي وَيَسْرِقُ وَيَشْرَبُ الْخَمْرَ قَالَ لَا يَا بِنْتَ أَبِي بَکْرٍ أَوْ يَا بِنْتَ الصِّدِّيقِ وَلَکِنَّهُ الرَّجُلُ يَصُومُ وَيَتَصَدَّقُ وَيُصَلِّي وَهُوَ يَخَافُ أَنْ لَا يُتَقَبَّلَ مِنْهُ-
ابوبکر، وکیع، مالک بن مغول، عبدالرحمن بن سعد ہمدانی، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ) سے کیا وہ لوگ مراد ہیں جو زنا کرتے ہیں اور چوری اور شراب پیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں اے ابوبکر کی بیٹی اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو روزہ رکھتے ہیں صدقہ دیتے ہیں نماز پڑھتے ہیں اور پھر ڈرتے ہیں شاید ہمارے اعمال قبول نہ ہوں۔
It was narrated that 'Aishah said: "said: '0 Messenger of Allah, ':And those who give that (their charity) which they give (and also do other good deeds) with their hearts full of fear:'(Is this the one who commits adultery, steals and drinks alcohol?' He said: 'No, o daughter of Abu Bakr' - or 0 daughter of Siddiq - rather it is a man who fasts and gives charity and prays, but he fears that those will not be accepted from him." (Hasan)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ عِمْرَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ رَبٍّ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ کَالْوِعَائِ إِذَا طَابَ أَسْفَلُهُ طَابَ أَعْلَاهُ وَإِذَا فَسَدَ أَسْفَلُهُ فَسَدَ أَعْلَاهُ-
عثمان بن اسماعیل بن عمران دمشقی، ولید بن مسلم عبدالرحمن بن یزید بن جابر، ابوعبد، حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں اعمال صالح کی مثال برتن کی سی ہے جب برتن میں نیچے اچھا ہوگا تو اوپر بھی اچھا ہوگا اور جو نیچے خراب ہوگا اسکے اوپر بھی خراب ہوگا۔
Muawiyah bin Abu Sufyan said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: 'Deeds are like vessels. If the lower part is good then the upper part wil be good, and if the lower part is bad then the upper part will be bad.": (Hasan)
حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ وَرْقَائَ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ذَکْوَانَ أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا صَلَّی فِي الْعَلَانِيَةِ فَأَحْسَنَ وَصَلَّی فِي السِّرِّ فَأَحْسَنَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذَا عَبْدِي حَقًّا-
کثیر بن عبیدالحمصی، بقیہ، ورقاء بن عمر، عبداللہ بن ذکوان ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی جب لوگوں کے سامنے نماز اچھی طرح سے ادا کرے اور تنہائی میں بھی اچھی طرح سے ادا کرے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ میرا بندہ سچا ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "If a person prays in public and does it well, and he prays in secret and does it well, then Allah says: 'This man is truly My slave.''' (Da'if)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی قَالَا حَدَّثَنَا شَرِيکُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَارِبُوا وَسَدِّدُوا فَإِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْکُمْ بِمُنْجِيهِ عَمَلُهُ قَالُوا وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ-
عبداللہ بن عامر بن زرارہ، اسماعیل بن موسیٰ ، شریک بن عبداللہ بن اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میانہ روی اختیار کرو اور صحیح راستہ مضبوط تھا اسلئے کہ کوئی تم میں سے ایسا نہیں جس کا عمل اس کو نجات دے۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا آپ کو بھی آپ کا عمل نجات نہیں دے گا آپ نے فرمایا مجھ کو بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل وکرم کرے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Be moderate and adhere to moderation, for there is no one among you who will be saved by his deeds." They said: "Not even you, 0 Messenger of Allah?" He said: "Not even me." Unless Allah encompasses me with mercy and grace from Him." (Sahih)