ظہر اور عصر میں قرآت

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ قَزَعَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَيْسَ لَکَ فِي ذَلِکَ خَيْرٌ قُلْتُ بَيِّنْ رَحِمَکَ اللَّهُ قَالَ کَانَتْ الصَّلَاةُ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَيَخْرُجُ أَحَدُنَا إِلَی الْبَقِيعِ فَيَقْضِي حَاجَتَهُ فَيَجِيئُ فَيَتَوَضَّأُ فَيَجِدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، معاویہ بن صالح، ربیعہ بن یزید، حضرت قزعہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوسعید خدری سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا۔ فرمایا تمہارے لئے اس میں کوئی بھلائی نہیں (کیونکہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثل لمبی نماز شاید نہ پڑھ سکو) میں نے عرض کیا اللہ آپ پر رحم فرمائے بتایئے تو سہی۔ فرما یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ظہر کی نماز کی اقامت کہی جاتی تو ہم میں سے ایک بقیع کی طرف نکل جاتا اور قضاء حاجت کے بعد آکر وضو کرتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظہر کی پہلی رکعت میں پاتا ۔
It was narrated that Qaza' ah said: "I asked Abu Sa' eed Ai- Khudri about the prayer of the Messenger of Aliah P..B.U.H He said: 'There is nothing good in that for you: I said: 'Expiain it, may Allah have mercy on you: He said: 'The Iqamah wouid be given for the Zuhr prayer for the Messenger of Allah P.B.U.H then one of us would go out to Al-Baqi', relieve himself, then come back and perform ablution, and he would find the Messenger of Allah P.B.U.H still in the first Rak'ah of the Zuhr:" (Sahih)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابٍ بِأَيِّ شَيْئٍ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ قِرَائَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ-
علی بن محمد، وکیع، اعمش، عمارة بن عمیر، حضرت ابی معمر کہتے ہیں میں نے حضرت خباب سے عرض کیا کہ آپ کو ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرآت کرنے کا کیسے علم ہوتا تھا ، فرمایا آپ کی ریش مبارک کے ہلنے اور حرکت کرنے سے ۔
It was narrated that Abu Ma'mar said: "I said to Khabbab: 'How did you recognize that the Messenger of Allah P.B.U.H was reciting in the Zuhr and the 'Asr He said: 'From the movement of his beard:" (sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنِي بُکَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلَانٍ قَالَ وَکَانَ يُطِيلُ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَيُخَفِّفُ الْأُخْرَيَيْنِ وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ-
محمد بن بشار، ابوبکر حنفی، ضحاک بن عثمان، بکیر بن عبداللہ اشج، سلیمان بن یسار، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ فلاں صاحب سے زیادہ کسی کو نہیں دیکھا نیز فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر میں پہلی دو رکعتوں کو لمبا اور دوسری دو رکعتوں کو مختصر کرتے تھے اور عصر کو بھی مختصر ادا فرماتے تھے ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "I have never seen anyone whose prayer more closely resembles that of the Messenger of Allah P.B.U.H than soand- so. He used to lengthen the first two Rak'ah of the Zuhr and shorten the last two Rak'ah, and he used to shorten the 'Asr."(Sahih)
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدٌ الْعَمِّيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ اجْتَمَعَ ثَلَاثُونَ بَدْرِيًّا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا تَعَالَوْا حَتَّی نَقِيسَ قِرَائَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا لَمْ يَجْهَرْ فِيهِ مِنْ الصَّلَاةِ فَمَا اخْتَلَفَ مِنْهُمْ رَجُلَانِ فَقَاسُوا قِرَائَتَهُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ بِقَدْرِ ثَلَاثِينَ آيَةً وَفِي الرَّکْعَةِ الْأُخْرَی قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذَلِکَ وَقَاسُوا ذَلِکَ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَی قَدْرِ النِّصْفِ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ-
یحییٰ بن حکیم، ابوداؤد طیالسی، مسعودی، زید عمی، ابونضرة، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تیس بدری صحابہ جمع ہوئے اور انہوں نے کہا آؤ سری نمازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرآت کی مقدار کا اندازہ لگائیں پھر ان میں سے دو میں بھی اختلاف نہ ہوا سب نے یہی اندازہ لگایا کہ ظہر کی پہلی رکعت میں قرآت تیس آیات کی بقدر تھی دوسری رکعت میں اس سے آدھی اور عصر میں ظہر کی آخری دو رکعتوں سے آدھی ۔
It was narrated that Abu Sa' eed AI-Khudri said: "Thirty of the Companions of the Messenger of Allah P.B.U.H who had been at Badr came together and said: 'Come, iet us estimate the length of the recitation of the Messenger of Allah P.B.U.H for the prayer in which Qur'an is not recited out aloud: No two men among them disagreed, and they estimated the length of his recitation in the first Rak'ah of the Zuhr to be thirty Verses and in the second Rak' ah to be half of that. They estimated his recitation in 'Asr to be half of the Meaning, "If you do not act upon it." See explanation by Sindi. last two Rak'ah of Zuhr." (Da'if)