ظلم اور رشوت سے شدید ممانعت

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ حَاکِمٍ يَحْکُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلَّا جَائَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَکٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَی السَّمَائِ فَإِنْ قَالَ أَلْقِهِ أَلْقَاهُ فِي مَهْوَاةٍ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا-
ابوبکر بن خلاد، یحییٰ بن سعید، مجالد، عامر، مسروق، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جو حاکم بھی لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہوگا وہ روز قیامت اس حالت میں حاضر ہوگا کہ ایک فرشتہ اس کی گردن سے پکڑے ہوئے ہوگا پھر وہ فرشتہ آسمان کی طرف سر اٹھائے گا اگر یہ حکم ہوگا کہ اس کو پھینک دو تو وہ اسے پھینک دے گا ایک خندق میں جس میں چالیس سال تک وہ گرتا چلا جائے گا۔
It was narrated that 'Abdullah said: "The Messenger of Allah said: 'There is no judge who judges between the people but on the Day of Resurrection an angel will come and take hold of the back of his head and raise his head towards the sky and if it said: "Throw him," he will throw him into an abyss the depth of forty autumns (years).'''
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ عَنْ حُسَيْنٍ يَعْنِي ابْنَ عِمْرَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَجُرْ فَإِذَا جَارَ وَکَّلَهُ إِلَی نَفْسِهِ-
احمد بن سنان، محمد بن بلال، عمران قطان، حسین، عمران، اسحاق شیبانی، حضرت عبداللہ بن اوفی فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جب تک قاضی ظلم نہ کرے اللہ اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور جب وہ ظلم کر بیٹھے تو اللہ سے اس کے نفس کے حوالہ کر دیتے ہیں ۔
It was narrated from 'Abdullah bin Abu Awfa that the Messenger of Allah said: "Allah is with the judge so long as he is not unjust, but if he rules unjustly, He entrusts him to himself."
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ خَالِهِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَی الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي-
علی بن محمد، وکیع، ابن ابی ذئب، خالد، عبدالرحمن ، ابی سلمہ، حضرت عبداللہ بن عمر بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا اللہ کی لعنت ہے رشوت دینے والے پر اور رشوت لینے والے پر۔
It was narrated from 'Abdullah bin ‘Amr that the Messenger of Allah said: "The curse of Allah is upon the one who offers a bribe and the one who takes it."