طلب علم کے بارے میں وصیت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ رَاشِدٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ عَبْدَةَ عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَيَأْتِيکُمْ أَقْوَامٌ يَطْلُبُونَ الْعِلْمَ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَقُولُوا لَهُمْ مَرْحَبًا مَرْحَبًا بِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقْنُوهُمْ قُلْتُ لِلْحَکَمِ مَا اقْنُوهُمْ قَالَ عَلِّمُوهُمْ-
محمد بن حارث بن راشد مصری، حکم بن عبدة، ابوہارون عبدی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں عنقریب تمہارے پاس بہت سے لوگ علم کی تلاش میں آئیں گے تم جب انہیں دیکھو تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کے مطابق ان کو کہنا خوش آمدید ، خوش آمدید اور ان کو خوب علم سکھانا۔
Abu Sa’eed Al-Khudri narrated that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “People will come to you seeking knowledge. When you see them, say to them, ‘Welcome, welcome,’ in obedience to the injunctions of the Messenger of Allah , and instruct them in knowledge.” (One of the narrators said) “I said to Al-Hakam: ‘What is ‘Iqnuhum?’ He said: ‘Instruct them.’” (Da’if)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ هِلَالٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی الْحَسَنِ نَعُودُهُ حَتَّی مَلَأْنَا الْبَيْتَ فَقَبَضَ رِجْلَيْهِ ثُمَّ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی أَبِي هُرَيْرَةَ نَعُودُهُ حَتَّی مَلَأْنَا الْبَيْتَ فَقَبَضَ رِجْلَيْهِ ثُمَّ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی مَلَأْنَا الْبَيْتَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ لِجَنْبِهِ فَلَمَّا رَآنَا قَبَضَ رِجْلَيْهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّهُ سَيَأْتِيکُمْ أَقْوَامٌ مِنْ بَعْدِي يَطْلُبُونَ الْعِلْمَ فَرَحِّبُوا بِهِمْ وَحَيُّوهُمْ وَعَلِّمُوهُمْ قَالَ فَأَدْرَکْنَا وَاللَّهِ أَقْوَامًا مَا رَحَّبُوا بِنَا وَلَا حَيَّوْنَا وَلَا عَلَّمُونَا إِلَّا بَعْدَ أَنْ کُنَّا نَذْهَبُ إِلَيْهِمْ فَيَجْفُونَا-
عبداللہ بن عامر بن زرارة، معلی بن ہلال، اسماعیل کہتے ہیں کہ ہم حضرت حسن کی عیادت کے لئے گئے گھر عیادت کرنے والوں سے بھر گیا تو انہوں نے اپنے پاؤں سمیٹ لئے اور فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در اقدس پر حاضر ہوئے حتی کہ گھر بھر گیا آپ کروٹ لئے لیٹے ہوئے تھے جب آپ نے ہمیں دیکھا تو اپنے پاؤں سمیٹ لئے اور فرمایا کہ میرے بعد تمہارے پاس بہت سی اقوام عالم علم کی تلاش میں آئیں گی ان کو خوش آمدید کہنا، مبارکباد دینا اور انہیں علوم سکھانا۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ بخدا ہم نے تو ایسے لوگ بھی دیکھ لئے جو نہ ہمیں خوش آمدید کہتے نہ مبارکباد دیتے ہیں الا یہ کہ ہم ان کے پاس چلے جائیں تو (اگرچہ علم کی باتیں بتا دیں لیکن) لاپرواہی برتتے ہیں
It was narrated that Ismâ’il said: “We entered upon Hasan to inquire after him until we filled the house. He tucked up his legs, then he (Hasan) said: ‘We entered upon Abu Hurairah to inquire after him until we filled the house. He (Abu Hurairah) tucked up his legs and said: “We entered upon the Messenger of Allah P.B.U.H until we filled the house. He was lying on his side, but when he saw us he tucked up his legs then he said: ‘After I am gone, there will come to you people seeking knowledge. Welcome them, greet them and teach them.” (Maudu’) A narrator said: By Allah! we came across some people who did not welcome us, greet us, nor teach us until we used to go to them, then they treated us rudely.
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ قَالَ کُنَّا إِذَا أَتَيْنَا أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ مَرْحَبًا بِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا إِنَّ النَّاسَ لَکُمْ تَبَعٌ وَإِنَّهُمْ سَيَأْتُونَکُمْ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرْضِ يَتَفَقَّهُونَ فِي الدِّينِ فَإِذَا جَائُوکُمْ فَاسْتَوْصُوا بِهِمْ خَيْرًا-
علی بن محمد، عمرو بن محمد عنقزی، سفیان، حضرت ہاروں بن عبدی کہتے ہیں ہم جب حضرت ابوسعید خدری کی خدمت میں حاضر ہوتے تو وہ ہمیں خوش آمدید کہتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کے موافق (اور فرماتے) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا کہ لوگ تمہاری پیروی کریں گے اور اکناف عالم سے تمہارے دین کی گہری سمجھ (اور فقہ) حاصل کرنے آئیں گے تو ان کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت میری طرف سے قبول کرو۔
It was narrated that Abu Hârun Al-’Abdi said: “When we came to Abu Sa’eed Al-Khudri, he would say: ‘Welcome, in accordance with the injunction of the Messenger of Allah , for the Messenger of Allah P.B.U.H said to us: “The people will follow you; they will come to you from all parts of the earth seeking to understand the religion. So when they come to you, take care of them.” (Da`if)