ضمانت کا بیان

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الزَّعِيمُ غَارِمٌ وَالدَّيْنُ مَقْضِيٌّ-
ہشام بن عمار، حسن بن عرفہ، اسماعیل بن عیاش، شرحبیل بن مسلم، حضرت ابوامامہ باہلی بیان فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے سنا ضامن جواب دہ ہے اور قرض ادا کرنا چاہیے۔
Shurahbil bin Muslim Al-Khawlani said: I heard Abu Umamah Al-Bahili say: "I heard the Messenger of Allah say: 'The guarantor is responsible and the debt must be repaid.'
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارَوَرْدِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا لَزِمَ غَرِيمًا لَهُ بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا عِنْدِي شَيْئٌ أُعْطِيکَهُ فَقَالَ لَا وَاللَّهِ لَا أُفَارِقُکَ حَتَّی تَقْضِيَنِي أَوْ تَأْتِيَنِي بِحَمِيلٍ فَجَرَّهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمْ تَسْتَنْظِرُهُ فَقَالَ شَهْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنَا أَحْمِلُ لَهُ فَجَائَهُ فِي الْوَقْتِ الَّذِي قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيْنَ أَصَبْتَ هَذَا قَالَ مِنْ مَعْدِنٍ قَالَ لَا خَيْرَ فِيهَا وَقَضَاهَا عَنْهُ-
محمد بن صباح، عبدالعزیز بن محمد، عمرو بن ابی عمرو، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک مرد نے اپنے دس دینار کے مقروض کا پیچھا کیا اس نے کہا میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ تمہیں دلا دوں بولا اللہ کی قسم میں تمہارا پیچھا نہ چھوڑو گا یہاں تک کہ تم میرا قرض ادا کرو یا ضامن دو وہ اسے نبی کے پاس کھینچ لایا تو نبی نے قرض خواہ سے کہا تم اسے کتنی مہلت دیتے ہو؟ اس نے کہا ایک ماہ۔ آپ نے فرمایا میں اس کی ضمانت دیتا ہوں پھر وہ قرض دار اس وقت قرض خواہ کے پاس پہنچا جس وقت کا آپ نے فرمایا تھا نبی نے اس سے پوچھا کہ یہ مال تم نے کہاں سے حاصل کیا کہنے لگا کہ ایک خزانہ سے۔ آپ نے فرمایا اس میں کوئی بھلائی نہیں اور اس کا قرضہ خود ادا فرمایا ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that during the time of the Messenger of Allah, a man pursued a debtor who owed him ten Dinar, and he said: "I do not have anything to give you." He (the creditor) said: "No, by Allah, I will not leave you until you pay the debt or you bring me a guarantor." Then he dragged him to the Prophet and the Prophet said to him: "How long will you wait?" He said: "One month." The Messenger of Allah said: "I will be a guarantor for him." Then he came to him at the time the Prophet had said, and the Prophet said to him: "Where did you get this from?" He said: "From a mine." He said: "There is nothing good in it," and he paid the debt for him.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَقَالَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ فَإِنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ أَنَا أَتَکَفَّلُ بِهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْوَفَائِ قَالَ بِالْوَفَائِ وَکَانَ الَّذِي عَلَيْهِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ أَوْ تِسْعَةَ عَشَرَ دِرْهَمًا-
محمد بن بشار، ابوعامر، شعبہ، عثمان بن عبداللہ بن موہب، عبداللہ بن حضرت ابوقتادہ سے روایت ہے کہ نبی کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ اس کی نماز جنازہ ادا کریں آپ نے فرمایا اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کرو کیونکہ اس کے ذمہ قرض ہے حضرت ابوقتادہ نے عرض کیا میں اس کا ذمہ دار ہوں نبی فرمایا پورا قرض ادا کرو گے عرض کیا پورا ادا کروں گا۔ اس میت کے ذمہ اٹھارہ یا انیس درہم قرض نکلے۔
It was narrated that 'Uthman bin 'Abdullah bin Mawhab said: "I heard 'Abdullah bin Abu Qatadah narrate from his father that a corpse was brought, to the Prophet for him to offer the funeral prayer, and he said: Pray for your companion, for he, owes a debt: Abu Qatadah said: 'I will stand surety for him: The Prophet said: 'In full?' He said: 'In full: And the debt he owed was eighteen or nineteen Dirham.”