صلٰوة الحاجة

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ عَنْ فَائِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی الْأَسْلَمِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ کَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ إِلَی اللَّهِ أَوْ إِلَی أَحَدٍ مِنْ خَلْقِهِ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُصَلِّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ لِيَقُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْکَرِيمُ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِيمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ أَسْأَلُکَ أَلَّا تَدَعَ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَلَا حَاجَةً هِيَ لَکَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا لِي ثُمَّ يَسْأَلُ اللَّهَ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ مَا شَائَ فَإِنَّهُ يُقَدَّرُ-
سوید بن سعید، ابوعاصم عبادانی، فائد بن عبدالرحمن، حضرت عبداللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا جس کو اللہ جل جلالہ سے یا اسکی مخلوق میں سے کوئی حاجت ہو تو وہ وضو کر کے دو رکعتیں پڑھے پھر یہ دعا مانگے حلم اور کرم والے اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں بڑے تخت کا مالک اللہ پاک ہے تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے اللہ ! میں آپ سے آپ کی رحمت کے اسباب مانگتا ہوں اور وہ اعمال جو آپ کی مغفرت اور بخشش کو لازم کر دیں اور ہر نیکی کی طرف لانا اور ہر گناہ سے سلامتی اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ بلا مغفرت کئے میرا کوئی گناہ نہ چھوڑیئے اور میری ہر فکر کو دور کر دیجئے اور میری ہر حاجت جس میں آپ کی رضا ہو پوری فرما دیجئے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے دنیا آخرت کی جو چیز چاہے مانگے اللہ تعالیٰ اس کے لئے مقدر فرما دیں گے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin Abi Awfa AI- Aslarni said: "The Messenger of Allah came out to us and said: 'Whoever has some need from Allah or from any of His creation, let him perform ablution and pray two Rak'ah, then let him say:(None has the right to be worshiped but Allah, the Forbearing, the Most Generous. Glory is to Allah, the Lord of the Mighty Throne. Praise is to Allah, the Lord of the worlds. O Allah, I ask you for the means of your mercy and forgiveness, the benefit of every good deed and safety from all sins. I ask You not to leave any sin of mine but You forgive it, or any distress but You relieve it, or any need that is pleasing to You but You meet it). Then he should ask Allah for whatever he wants in this world and in the Hereafter, for it is decreed."(Da'if)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَجُلًا ضَرِيرَ الْبَصَرِ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي أَنْ يُعَافِيَنِي فَقَالَ إِنْ شِئْتَ أَخَّرْتُ لَکَ وَهُوَ خَيْرٌ وَإِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ فَقَالَ ادْعُهْ فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَيُحْسِنَ وُضُوئَهُ وَيُصَلِّيَ رَکْعَتَيْنِ وَيَدْعُوَ بِهَذَا الدُّعَائِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْکَ بِمُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي قَدْ تَوَجَّهْتُ بِکَ إِلَی رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ لِتُقْضَی اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِيَّ قَالَ أَبُو إِسْحَقَ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ-
احمد بن منصور بن یسار، عثمان بن عمر، شعبہ، ابوجعفر مدنی، عمارة بن خزیمہ بن ثابت، عثمان بن حنیف کہتے کہ ایک نابینا مرد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور درخواست کی کہ اللہ سے میرے لئے عافیت اور تندرستی کی دعا مانگئے۔ آپ نے فرمایا اگر چاہو تو آخرت کیلئے دعا مانگوں یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور چاہو تو (ابھی) دعا کر دوں ؟ اس نے عرض کیا دعا فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا کہ اچھی طرح وضو کرو اور دو رکعتیں پڑھ کر یہ دعا مانگو اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْکَ بِمُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي قَدْ تَوَجَّهْتُ بِکَ إِلَی رَبِّي فِي حَاجَتِي هَذِهِ لِتُقْضَی اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِيَّ اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اور آپ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں رحمت والے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے اپنے پروردگار کی طرف توجہ کی اپنی اس حاجت کے سلسلہ میں تاکہ یہ حاجت پوری ہو جائے۔ اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش میرے بارے میں قبول فرما لیجئے ۔
It was narrated from 'Uthman bin Hunaif that a blind man came to the Prophet P.B.U.H and said: "Pray to Allah to heal me." He said: "If you wish to store your reward for the Hereafter, that is better, or if you wish, I will supplicate for you." He said: "Supplicate." So he told him to perform ablution and do it well, and to pray two Rak'ah, and to say this supplication:(O Allah, I ask of You and I turn my face towards You by virtue of the intercession of Muhammad the Prophet of mercy. 0 Muhammad, I have turned to my Lord by virtue of your intercession concerning this need of mine so that it may be met. 0 Allah, accept his intercession concerning me)”. (Sahih)