سنت طلاق کا بیان ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّی تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَائَ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا وَإِنْ شَائَ أَمْسَکَهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن ادریس، عبیداللہ ، نافع، حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی۔ حضرت عمرنے نبی سے اسکا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اسے کہو رجعت کرلے یہاں تک اسکی بیوی حیض سے پاک ہو جائے پھر حیض آئے اور اس سے پاک ہو اسکے بعد اگر خواہش ہو تو طلاق دے جماع سے قبل اور اگر چاہے تو نکاح میں رکھے اور یہی عدت ہے عورتوں کی جس کا اللہ عزوجل نے حکم فرمایا
It was narrated that Ibn 'Umar said: "I dl'vorced my wife when she was menstruating. 'Umar mentioned that to the Messenger of Allah and he said: 'Tell him to take her back until she becomes pure (i.e., her period ends), then she has her period (again), then she becomes pure (again), then if he wishes he may divorce her before having sexual relations with her, and if he wishes he may keep her. This is the waiting period that Allah has enjoined:" (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ طَلَاقُ السُّنَّةِ أَنْ يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ-
محمد بن بشار، یحییٰ بن سعید، سفیان، ابی اسحاق ، ابواحوص، حضرت عبداللہ بن مسعود نے کہا سنت طریقے سے طلاق دینا یہ ہے کہ عورت کو حیض سے فراغت پانے کے بعد طلاق دے اور اس طہر میں جماع نہ کرے۔
It was narrated that ‘Abdullâh said: “Divorce according to the Sunnah means divorcing her when she is pure, (i.e., not menstruating) and without having had intercourse with her (during that cycle).”
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ فِي طَلَاقِ السُّنَّةِ يُطَلِّقُهَا عِنْدَ کُلِّ طُهْرٍ تَطْلِيقَةً فَإِذَا طَهُرَتْ الثَّالِثَةَ طَلَّقَهَا وَعَلَيْهَا بَعْدَ ذَلِکَ حَيْضَةٌ-
علی بن میمون، حفص بن غیاث، اعمش، ابی اسحاق ، ابواحوص، حضرت عبداللہ بن مسعود نے بیان کیا طلاق کا سنت طریقہ ہے کہ عورت کو طہر میں ایک طلاق دے جب تیسری بار پاک ہو تو آخری طلاق دے اور اس کے بعد عدت ایک حیض ہوگی۔
It was narrated that 'Abdullah said: "Divorce according to the Sunnah means divorcing her with one divorce in each cycle when she is pure, then when she becomes pure the third time, then he pronounces divorce again, and after that she must wait· one more menstrual cycle." (Hasan)
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ أَبِي غَلَّابٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَقَالَ تَعْرِفُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَأَتَی عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا قُلْتُ أَيُعْتَدُّ بِتِلْکَ قَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ-
نصر بن علی، عبدالاعلی، ہشام ، محمد، یونس بن جبیر، ابوغلاب، ابن عمر، یونس بن جبیر سے مروی ہے کہ میں نے ابن عمر سے پوچھا ایک مرد نے عورت کو طلاق دی حالت حیض میں ؟ انہوں نے کہا ابن عمر کو پہچانتا ہے۔ انہوں نے طلاق دی اپنی عورت کو حالت حیض میں تو عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے حکم دیا کہ وہ رجوع کرے۔ میں نے کہا یہ طلاق شمار ہوگی یا نہیں ؟ انہوں نے کہا تیرا کیا خیال ہے اگر وہ عاجز ہو یا حماقت کرے۔
It was narrated that Yunus bin Zubair, Abu Ghallab, said: "I asked Ibn 'Umar about a man who divorced his wife when she was menstruating. He said: 'Do you know 'Abdullah bin 'Umar? He divorced his wife when she was menstruating then 'Umar came to the Prophet P.B.U.H (and told him what had happened). He ordered him to take her back.' I said: 'Will that be counted (as a divorce)?' He said: 'Do you think he was helpless and behaving foolishly? [i.e., yes, it counts (as a divorce).''' (Sahih)