سر منڈانے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، محمد بن فضیل، عمارہ بن قعقاع، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ ! سر منڈانے والوں کو بخش دے۔ صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اور بال کترانے والوں کو بھی آپ نے فرمایا اے اللہ حلق کرانے والوں کو بخش دیجئے تین بار یہی فرمایا صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول بال کترانے والوں کو بھی۔ آپ نے فرمایا اور بال کترانے والوں کو بھی۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "O Allah, forgive those who shave (their heads)."They said: "O Messenger of Allah, and those who cut (their hair)?' He said: "O Allah, forgive those who shave (their heads)," three times. They said: "O Messenger of Allah, and those who cut (their hair)?" He said: "And those who cut (their hair)."
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ الدِّمَشْقِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ-
علی بن محمد، احمد بن ابی حواری، عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ ، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ رحمت فرمائے حلق کرانے والوں پر صحابہ نے عرض کیا اور قصر کرانے والوں پر بھی اے اللہ کے رسول ؟ اللہ رحمت فرمائے حلق کرانے والوں پر عرض کیا اور قصر کرانے والوں پر بھی اے اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا اور قصر کرانے والوں پر بھی۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah said: "May Allah have mercy on those who shave (their heads)." They said: "And those who cut (their hair), O Messenger of Allah P.B.U.H He said: "May Allah have mercy on those who shave (their heads)." They said: "And those who cut (their hair), O Messenger of Allah P.B.U.H" He said, "May Allah have mercy on those who shave (their heads)." They said: "And those who cut (their hair), O Messenger of AllahP.B.U.H" He said: And those who cut (their hair).”
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ ظَاهَرْتَ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا وَلِلْمُقَصِّرِينَ وَاحِدَةً قَالَ إِنَّهُمْ لَمْ يَشُکُّوا-
محمد بن عبد اللہ، یونس بن بکیر، ابن اسحاق ، ابن ابی نجیح، مجاہد، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ کسی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! آپ نے حلق کرانے والوں کیلئے تین بار دعا فرمائی اور قصر کرانے والوں کیلئے (صرف) ایک مرتبہ اسکی کیا وجہ ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا حلق کرانے والوں نے شک نہیں کیا۔
It was narrated that lbn ‘Abbas said: "It was said: 'O Messenger of Allah, why did you support (by supplicating for) those who shave (their heads) three times and those who cut,(their hair) only once?' He said: Because they did not entertain any doubts.'''