زکوة وصول کرنے والا کس قسم کا اونٹ لے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ عَنْ أَبِي لَيْلَی الْکِنْدِيِّ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ جَائَنَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ وَقَرَأْتُ فِي عَهْدِهِ لَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ عَظِيمَةٍ مُلَمْلَمَةٍ فَأَبَی أَنْ يَأْخُذَهَا فَأَتَاهُ بِأُخْرَی دُونَهَا فَأَخَذَهَا وَقَالَ أَيُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِي وَأَيُّ سَمَائٍ تُظِلُّنِي إِذَا أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَخَذْتُ خِيَارَ إِبِلِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ-
علی بن محمد، وکیع، شریک، عثمان ثقفی، ابولیلیٰ ، سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی کی جانب سے زکوة وصول کرنے والا آیا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کی دستاویز پڑھی اس میں تھا زکوة کے ڈر سے متفرق کو جمع نہ کیا جائے اور مجتمع کو متفرق نہ کیا جائے تو ان کے پاس ایک صاحب بہت عمدہ موٹی اونٹنی لے کر آئے اس نے لینے سے انکار کر دیا تو وہ دوسری پہلی سے کم درجہ کی لے کر آئے تو لے لی اور کہنے لگا جب میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک مسلمان کا بہترین اونٹ لے کر پہنچوں گا تو (آپ کی ناراضگی) میں کون سی زمین مجھے برداشت کرے گی اور کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا ۔
It was narrated that Suwaid bin Ghafalah said: "The Zakah collector of the Prophet P.B.U.H came to us, and I took him by the hand and read in his order: 'Do not gather separate herds and do not separate a single herd for fear of Sadaqah.' A man brought him a huge, fat she-camel, but he refused to accept it. So he brought him another of lower quality and he accepted it. He said: 'What land would shelter me and what heaven would shade me, if I came to the Messenger of Allah P.B.U.H having taken the best of a Muslim man's camels?' If…. (Da'if)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْجِعُ الْمُصَدِّقُ إِلَّا عَنْ رِضًا-
علی بن محمد، وکیع، اسرائیل، جابر، عامر، حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زکوة وصول کرنے والا خوشی سے واپس ہو ۔
It was narrated from Jarir bin ‘Abdullah that the Messenger of Allah said: ‘The Zakat collector should not come back unless the people are pleased with him (Sahih)