TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابن ماجہ
کھانوں کے ابواب
روغن زیتون کا بیان
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْتَدِمُوا بِالزَّيْتِ وَادَّهِنُوا بِهِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَکَةٍ-
حسین بن مہدی، عبدالرزاق، معمر، زید بن اسلم ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا روغن زیتون سے روٹی کھاو اور اس سے مالش کرو کیونکہ یہ بابرکت درخت سے نکلتا ہے۔
It was narrated from 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H said ": season (your food) with olive oil and anoint yourselves with it, for it comes from a blessed tree." (Sahih)
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُوا الزَّيْتَ وَادَّهِنُوا بِهِ فَإِنَّهُ مُبَارَکٌ-
عقبہ بن مکرم، صفوان بن عیسیٰ ، عبداللہ بن سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا روغن زیتون کھاؤ اور اس سے مالش کرو کیونکہ یہ برکت والا ہے۔
'Abdullah bin Sa'eed narrated that his grandfather said: "I heard Abu Hurairah say: The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'Eat (olive) oil and anoint yourselves with it, for it is blessed.:" (Da'if)