رقبی کا بیان

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا رُقْبَی فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ قَالَ وَالرُّقْبَی أَنْ يَقُولَ هُوَ لِلْآخَرِ مِنِّي وَمِنْکَ مَوْتًا-
اسحاق بن منصور، عبدالرزاق، ابن جریج، عطاء، حبیب بن ابی ثابت، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا رقبی کچھ نہیں لہذا جس کو کوئی چیز رقبی کے طور پر دی گئی تو وہ اسی کی ہے زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔ راوی کہتے ہیں کہ رقبی کا مطلب یہ ہے کہ یوں کہے کہ یہ چیز تم میں سے جو بعد میں مرے اس کی ہے۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah said: "There is no Ruqba. Whoever is given a gift on the basis of Ruqba, it belongs to him, whether he lives or dies." He (the narrator) said: "Ruqba is when one man says to another: 'When either of us dies.'”
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا وَالرُّقْبَی جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا-
عمرو بن رافع، ہشیم، ح، علی بن محمد، ابومعاویہ، داؤد، ابی زبیر، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے فرمایا عمری جائز ہے اس کے لیے جس کو عمری کے طور پر دیا جائے اور رقبی جائز ہے اس کے لیے جسے رقبی کے طور پر دیا جائے۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Messenger of Allah said: "'Umra belongs to the one to whom it is given, and Ruqba belongs to the one to whom it is given."