راہِ خدا میں مورچہ میں رہنے کی فضیلت

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ خَطَبَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ النَّاسَ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ حَدِيثًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُحَدِّثَکُمْ بِهِ إِلَّا الضِّنُّ بِکَمْ وَبِصَحَابَتِکُمْ فَلْيَخْتَرْ مُخْتَارٌ لِنَفْسِهِ أَوْ لِيَدَعْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَابَطَ لَيْلَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ کَانَتْ کَأَلْفِ لَيْلَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا-
ہشام بن عمار، عبدالرحمن بن زید بن اسلم، مصعب بن ثابت، عبداللہ ، حضرت عثمان بن عفان نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا کہا اے لوگو! میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث سنی اور تمہیں بیان کرنے سے مجھے کوئی چیز مانع نہ ہوئی مگر تم پر اور تمہارے ساتھیوں پر بخل (کہ یہ حدیث سننے کے بعد سب جہاد کیلئے نکل کھڑے ہوں گے اور میرے ساتھ کوئی نہ رہے گا) سو ہر شخص کو اختیار ہے کہ عمل کرے یا نہ کرے میں نے اللہ کے رسول کو یہ فرماتے سنا جو اللہ سبحانہ وتعالی کی راہ میں ایک شب مورچہ میں رہے اسے ہزاروں روزوں اور ہزار شب بیداریوں کا اجر ملے گا۔
It was narrated that 'Abdullah bin Zubair said: "Uthman bin "Affan addressed the people and said: '0 people! I heard a Hadith from the Messenger of Allah and nothing kept me from narrating it to you except for the fact that I did not want to lose you and your companionship. So it is up to you. I heard the Messenger of Allah saying: "Whoever spends a night guarding the frontier in the cause of Allah, it will be lIke a thousand nights spent in fasting and prayer." (Da'if)
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَجْرَی عَلَيْهِ أَجْرَ عَمَلِهِ الصَّالِحِ الَّذِي کَانَ يَعْمَلُ وَأَجْرَی عَلَيْهِ رِزْقَهُ وَأَمِنَ مِنْ الْفَتَّانِ وَبَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ آمِنًا مِنْ الْفَزَعِ-
یونس بن عبدالاعلی، عبداللہ بن وہب، لیث ، زہرہ بن معبد، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے فرمایا جو راہ خدا میں رباط کی حالت میں اس دنیا سے گیا جو بھی عمل وہ کرتا تھا اللہ تعالیٰ اسکا اجر جاری فرما دیں گے (موت کیوجہ سے موقوف نہ ہوگا) اور اللہ تعالیٰ اسکا رزق بھی (قبر اور جنت میں) جاری فرما دیں گے اور وہ عذاب قبر کی آزمائشوں سے مامون رہے گا اور اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے ہر خوف و گھبراہٹ سے مطمئن اٹھائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “Whoever dies being prepared in the cause of Allah will be given continuously the reward for the good deeds that he used to do, and he will be reward with provision, and he will be kept safe from Fattan, and Allah will raise him on the Day of Resurrection free of fright.” (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَی السُّلَمِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ صُبْحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَرِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ وَرَائِ عَوْرَةِ الْمُسْلِمِينَ مُحْتَسِبًا مِنْ غَيْرِ شَهْرِ رَمَضَانَ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ عِبَادَةِ مِائَةِ سَنَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا وَرِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ وَرَائِ عَوْرَةِ الْمُسْلِمِينَ مُحْتَسِبًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ وَأَعْظَمُ أَجْرًا أُرَاهُ قَالَ مِنْ عِبَادَةِ أَلْفِ سَنَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا فَإِنْ رَدَّهُ اللَّهُ إِلَی أَهْلِهِ سَالِمًا لَمْ تُکْتَبْ عَلَيْهِ سَيِّئَةٌ أَلْفَ سَنَةٍ وَتُکْتَبُ لَهُ الْحَسَنَاتُ وَيُجْرَی لَهُ أَجْرُ الرِّبَاطِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ-
محمد بن اسماعیل بن سمرہ، محمد بن یعلی، عمر بن صبیح، عبدالرحمن بن عمرو، مکحول ، حضرت ابی کعب فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمانوں کے ناکہ پر غیر رمضان میں راہ خدا میں ایک روزہ کار جو اللہ سے ثواب کی امید پر کیا جائے سو سال کی عیادت روزوں اور شب بیداری سے زیادہ اجر کا باعث ہے اور ماہ رمضان میں اللہ سے ثواب کی امید پر مسلمانوں کے ناکہ پر ایک روزہ راہ خدا کا رباط اللہ کے ہاں زیادہ فضیلت والا اور زیادہ اجر کا باعث ہے ہزار برس کی عبادت روزوں اور شب بیداری سے اگر اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو سلامتی سے گھر پہنچادیں تو ہزار برس (بھی زندہ رہے) اس کا گناہ نہ لکھا جائے گا اور اس کیلئے نیکیاں لکھی جائیں گی اور رباط کا ثواب اسکو تاقیامت ملتا رہے گا۔
It was narrated that Ubayy bin Ka'b said: "The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'For guarding the frontier for a day in the cause of Allah, defending the Muslims, seeking reward, apart from in the month of Ramadan, there is a reward granted greater than worshipping for a hundred years, fasting and praying. Guarding the frontier for a day in the cause of Allah, defending the Muslims. seeking reward, in the month of Ramadan, is better before Allah and brings a greater reward" - I think he said _ U than worshipping for a thousand years, fasting and praying. If Allah returns him to his family safe and sound, no bad deed will be recorded for him for a thousand years, but his good deeds will be recorded, and the reward for guarding the frontier will come to him until the Day of Resurrection." (Maudu)