راہِ خدا میں لڑنے والے کو سامان فراہم کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّی يَسْتَقِلَّ کَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ حَتَّی يَمُوتَ أَوْ يَرْجِعَ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یونس بن محمد، لیث بن سعد، یزید بن عبداللہ بن ہاد، ولید بن ولید، عثمان بن عبداللہ بن سراقہ، حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جو شخص راہ خدا میں لڑنے والے کو سامان فراہم کرے یہاں تک کہ وہ روانہ ہو جائے تو اس سامان فراہم کرنے والے کو بھی مجاہد کے برابر اجر ملتا رہے گا یہاں تک کہ مجاہد اس دنیا سے چلا جائے یا واپس لوٹ آئے ۔
It was narrated that 'Umar bin Khattab said: "I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: 'Whoever equips a warrior in the cause of Allah until he is fully equipped, he will have a reward like his, until he dies or returns.''(Sahih)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ کَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِ الْغَازِي شَيْئًا-
عبداللہ بن سعید، عبدہ بن سلیمان، عطاء، حضرت زید بن خالد جہنی فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے راہ خدا میں لڑنے والے کو سامان فراہم کیا تو اسکو بھی غازی کے برابر اجر ملے گا غازی کے اجر میں کچھ بھی کمی کئے بغیر۔
It was narrated from Zaid bin Khalid Al-juhani that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever equips a warrior in the cause of Allah, he will have a reward like his, without that detracting from the warrior' s reward in the slightest." (Sahih)