رات کو حملہ کرنا (شب خون مارنا) اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کا حکم ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنْ الْمُشْرِکِينَ يُبَيَّتُونَ فَيُصَابُ النِّسَائُ وَالصِّبْيَانُ قَالَ هُمْ مِنْهُمْ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت صعب بن جثامہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اہل الدار کے مشرکین پر شب خون مارنے کے متعلق پوچھا گیا کہ اس میں تو عورتیں اور بچے بھی مارے جائیں گے فرمایا یہ عورتیں اور بچے بھی مشرکین ہی کے ہیں (یعنی ایسی صورت میں ان کو قتل کرنا جائز ہے کیونکہ قصدا نہیں) ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas said: "Sa'b bin Jaththamah said: 'The Prophet 'P.B.U.H was asked about the polytheists who are attacked at night. and their women and children are killed.' He said: 'They are from among them.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَکْرٍ هَوَازِنَ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَائً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّی إِذَا کَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَائٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ-
محمد بن اسماعیل، وکیع، عکرمہ بن عمار، ایاس بن سلمہ بن اکوع ، حضرت سلمہ بن اکوع فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر صدیق کی معیت میں جنگ کی ہم بنوفزارہ کے ایک کنوئیں پر پہنچے ہم نے رات وہیں پڑاؤ ڈالا صبح کے قریب ہم نے ان پر شب خون مارا تو ہم نے ایک کنویں والوں پر بھی راتوں رات حملہ کر کے نو یا سات گھرانوں کو قتل کیا۔
It was narrated from lyas bin Salamah bin Akwa', that his father said: "We attacked Hawazin, with Abu Bakr, during the time of the Prophet P.B.U.H , and we arrived at an oasis belonging to Bani Fazarah during the last part of the night. We attacked at dawn. raiding the people of the oasis, and killed them, nine or seven households." (Hasan)
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَکِيمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی امْرَأَةً مَقْتُولَةً فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ فَنَهَی عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ وَالصِّبْيَانِ-
یحییٰ بن حکیم عثمان بن عمر، مالک بن انس، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک راستہ میں قتل کی ہوئی عورت دیکھی تو عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ۔
It was narrated from Ibn 'Umar that the Prophet P.B.U.H saw a woman who had been killed on the road, and he forbade killing women and children. (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْمُرَقَّعِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ عَنْ حَنْظَلَةَ الْکَاتِبِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَرْنَا عَلَی امْرَأَةٍ مَقْتُولَةٍ قَدْ اجْتَمَعَ عَلَيْهَا النَّاسُ فَأَفْرَجُوا لَهُ فَقَالَ مَا کَانَتْ هَذِهِ تُقَاتِلُ فِيمَنْ يُقَاتِلُ ثُمَّ قَالَ لِرَجُلٍ انْطَلِقْ إِلَی خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ فَقُلْ لَهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُکَ يَقُولُ لَا تَقْتُلَنَّ ذُرِّيَّةً وَلَا عَسِيفًا حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْمُرَقَّعِ عَنْ جَدِّهِ رَبَاحِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ يُخْطِئُ الثَّوْرِيُّ فِيهِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان ، ابی زناد، مرفع بن عبداللہ بن صیفی، حضرت حنظلہ کاتب فرماتے ہیں کہ ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں جنگ کی ہمارا گزر ایک عورت سے ہوا جو قتل کی گئی تھی لوگ اس کے گرد جمع تھے (آپ پہنچے تو) لوگوں نے آپ کیلئے جگہ کھول دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ لڑنے والوں کیساتھ شریک ہو کر لڑائی تو نہیں کرتی تھی پھر ایک مرد سے فرمایا خالد بن ولید کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں یہ حکم دیتے ہیں کہ بچوں عورتوں اور مزدوروں کو ہرگز قتل مت کرو۔
It was narrated that Hanzalah Al-Katib said: "We went out to fight alongside the Messenger of Allah and we passed by a slain woman whom the people had gathered around. They parted (to let the Prophet P.B.U.H through) and he said: 'This (woman) was not one of those who were fighting.' Then he said to a man: 'Go to Khalid bin Walid :ann tell him that the Messenger of Allah P.B.U.H Commands you: "Do not ill any Women or any (farm) aborer.'" (Sahih)(Another chain) that was narrated from Rabah bin Rabi', from the Prophet with similar wording. (Sahih) Abu Bakr bin Abu Shaibah said: "Thawri was mistaken in it.