ذبح کے وقت بسم اللہ کہنا

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَی أَوْلِيَائِهِمْ قَالَ کَانُوا يَقُولُونَ مَا ذُکِرَ عَلَيْهِ اسْمُ اللَّهِ فَلَا تَأْکُلُوا وَمَا لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَکُلُوهُ فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَأْکُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ-
عمرو بن عبداللہ ، وکیع، اسرائیل، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس آیت شیاطین اپنے دوستوں کو وحی کرتے ہیں کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ شیاطین کہا کرتے تھے کہ جس جانور پر اللہ کا نام لیا جائے اسے مت کھاؤ اور جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اسے کھا لیا کرو۔ اس پر اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اسے مت کھاؤ
It was narrated from Ibn ‘Abbas: "And certainly, the Shayatin (devils) do inspire their friends (from mankind). He said: "They used to say: 'Whatever the Name of Allah has been mentioned over, do not eat it, and whatever the Name of Allah has not been mentioned over, eat it.' Then Allah said: "Eat not of that over which Allah's Name has not been pronounced."'
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذُکِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا قَالَ سَمُّوا أَنْتُمْ وَکُلُوا وَکَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِالْکُفْرِ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدالرحیم بن سلیمان ، ہشام بن عروہ، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کچھ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں (فروخت کرنے کے لیے) ہمیں معلوم نہیں کہ اس پر (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لیا گیا یا نہیں ؟ فرمایا تم اللہ کا نام لے کر کھا لیا کرو اور یہ لوگ قریب ہی میں اسلام لائے تھے۔
It was narrated from 'Aishah, the Mother of the Believers, that some people said: of "O Messenger of Allah, Some people bring us meat, and we do not know whether the Name of Allah has been mentioned over it or not." He said: "Say: Bismillah and eat.' They were new in Islam.