دیلم کا تذکرہ اور قزوین کی فضیلت ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ کُلُّهُمْ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ لَطَوَّلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّی يَمْلِکَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يَمْلِکُ جَبَلَ الدَّيْلَمِ وَالْقُسْطَنْطِينِيَّةَ-
محمد بن یحییٰ، ابوداؤد، ح، محمد بن عبدالملک، یزید بن ہارون، ح، علی بن منذر، اسحاق بن منصور، قیس، ابی حصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ نے بیان فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہ جائے تو اللہ (عزوجل) اسے طویل فرما دیں۔ یہاں تک کہ میرے اہل بیت میں سے ایک مرد دیلم وقسطنطنیہ کا مالک ہو جائے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Even if there was only one day left of this world, Allah would make it last until a man from my household took possession of (the mountain of) Dailam and Constantinople."(Da'if)
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ أَنْبَأَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَتُفْتَحُ عَلَيْکُمْ الْآفَاقُ وَسَتُفْتَحُ عَلَيْکُمْ مَدِينَةٌ يُقَالُ لَهَا قَزْوِينُ مَنْ رَابَطَ فِيهَا أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً کَانَ لَهُ فِي الْجَنَّةِ عَمُودٌ مِنْ ذَهَبٍ عَلَيْهِ زَبَرْجَدَةٌ خَضْرَائُ عَلَيْهَا قُبَّةٌ مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَائَ لَهَا سَبْعُونَ أَلْفَ مِصْرَاعٍ مِنْ ذَهَبٍ عَلَی کُلِّ مِصْرَاعٍ زَوْجَةٌ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ-
اسماعیل بن اسد، داؤد بن محبر، ربیع بن صبیح، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عنقریب تم ایک شہر فتح کرو گے جس کو قزوین کہا جاتا ہوگا جو اس میں چالیس شب رباط کرے اسے جنت میں سونے کا ایک ستون ملے گا اس پر سبز زبر جدا لگا ہوگا اس پر سرخ یا قوت کا ایک قبہ ہوگا جس کے ستر ہزار سونے کے چوکھٹ ہیں۔ ہر چوکھٹ پر ایک بیوی ہے حور عین (موٹی آنکھوں والی) ۔
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah said: "Whoever goes out in the cause of Allah will have the equivalent of the dust that got on him, in musk, on the Day of Resurrection." (Hasan)