دودھ پلانے کی حالت میں جماع کرنا؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الْأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْهَی عَنْ الْغِيَالِ فَإِذَا فَارِسُ وَالرُّومُ يُغِيلُونَ فَلَا يَقْتُلُونَ أَوْلَادَهُمْ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ وَسُئِلَ عَنْ الْعَزْلِ فَقَالَ هُوَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن اسحاق ، یحییٰ بن ایوب، محمد بن عبدالرحمن بن نوفل، عروہ، عائشہ، جدامہ بنت وہب سے روایت ہے میں نے نبی سے سنا۔ آپ فرماتے تھے کہ میں نے دودھ پلانے (غیل) کی حالت میں جماع کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا۔ بوجہ اسکے کہ اسکا لڑکا ضعیف ہو جاتا ہے۔ پھر میں نے دیکھا تو فارس اور روم کے لوگ بھی ایسا کرتے ہیں اور انکی اولاد کو ضرر نہیں ہوتا اور میں نے آپ سے لوگوں کو عزل کی بابت دریافت کرتے ہوئے سنا۔ آپ نے فرمایا وہ تو خفیہ زندہ درگور کرنا ہے۔
It was narrated that j u d am a h bint Wahb AIAsadiyyah said: "I heard the Messenger of Allah P.U.B.H say: 'I wanted to forbid intercourse with a nursing mother, but then (I saw that) the Persians and the Romans do this, and it does not kill their children.' And I heard him say, when he was asked about coitus interruptus: 'It is the disguised form of burying children alive.''' (Sahih)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ الْمُهَاجِرَ بْنَ أَبِي مُسْلِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّکَنِ وَکَانَتْ مَوْلَاتَهُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ سِرًّا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الْغَيْلَ لَيُدْرِکُ الْفَارِسَ عَلَی ظَهْرِ فَرَسِهِ حَتَّی يَصْرَعَهُ-
ہشام بن عمار، یحییٰ بن حمزہ، عمرو بن مہجر، ابی مسلم، اسماء بنت یزید بن سکن ، اسماء بنت یزید سے روایت ہے انہوں نے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے تھے اپنی اولاد کو پوشیدہ قتل مت کرو۔ اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے غیل سوار کو اپنے گھوڑے سے گرادیتا ہے اس وقت اثر کرتا ہے ۔
It was narrated from Muhajir bin Abu Muslim, from Asma' bint Yazid bin Sakan, who was his freed slave woman, that she heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "Do not kill your children secretly. for by the One in Whose Hand is my soul, intercourse with a breastfeeding woman catches up with people when they are riding their horses (in battle) and wrestles them to the ground. (Da'if)