دابة الارض کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَخْرُجُ الدَّابَّةُ وَمَعَهَا خَاتَمُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ وَعَصَا مُوسَی بْنِ عِمْرَانَ عَلَيْهِمَا السَّلَام فَتَجْلُو وَجْهَ الْمُؤْمِنِ بِالْعَصَا وَتَخْطِمُ أَنْفَ الْکَافِرِ بِالْخَاتِمِ حَتَّی أَنَّ أَهْلَ الْحِوَائِ لَيَجْتَمِعُونَ فَيَقُولُ هَذَا يَا مُؤْمِنُ وَيَقُولُ هَذَا يَا کَافِرُ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فَذَکَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فِيهِ مَرَّةً فَيَقُولُ هَذَا يَا مُؤْمِنُ وَهَذَا يَا کَافِرُ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یونس بن محمد، حماد بن سلمہ، علی بن زید، اوس بن خالد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک جانور نمودار ہوگا اس کے پاس حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کی انگشتری اور حضرت موسیٰ بن عمران علیہما السلام کا عصا ہوگا وہ عصا سے مومن کے چہرہ کو روشن کرے گا اور انگشتری سے کافر کی ناک پر نشان لگائے گا حتی کہ ایک جگہ کے لوگ جمع ہوں گے تو ایک کہے گا اے مومن اور دوسرا کہے گا اے کافر (یعنی ایک دوسرے کونشان سے پہچان لیں گے)۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "The Beast will emerge and will have with it the seal of Sulaiman bin Dawud and the staff of Musa bin 'Imran . It will make the faces of the believers shine with the staff, and will mark the noses of the disbelievers with the seal, until the inhabitants of a cluster of houses will gather together; then one will say '0 believer!' And to another '0 disbeliever:" (Da'if) Another chain with similar wording.
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو زُنَيْجٌ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ ذَهَبَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی مَوْضِعٍ بِالْبَادِيَةِ قَرِيبٍ مِنْ مَکَّةَ فَإِذَا أَرْضٌ يَابِسَةٌ حَوْلَهَا رَمْلٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَخْرُجُ الدَّابَّةُ مِنْ هَذَا الْمَوْضِعِ فَإِذَا فِتْرٌ فِي شِبْرٍ قَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ فَحَجَجْتُ بَعْدَ ذَلِکَ بِسِنِينَ فَأَرَانَا عَصًا لَهُ فَإِذَا هُوَ بِعَصَايَ هَذِهِ هَکَذَا وَهَکَذَا-
ابوغسان ، محمد بن عمرو، زنیج، ابوتمیلہ، خالد بن عبید، عبداللہ بن حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے مکہ کے قریب ایک جنگل میں لے گئے وہاں خشک زمین تھی اس کے ارد گرد ریت تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دابة (جانور) اس جگہ سے برآمد ہوگا وہ جگہ تقریباً ایک بالشت تھی حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں اس کے کئی سال بعد میں نے حج کیا تو والد صاحب نے دابة الارض کے عصا کے بارے میں بتایا (کہ ایسا ہوگا) میرے اس عصاء کے برابر (لمبا اور موٹا)۔
Abdullah bin Buraidah narrated his father said : The Messenger of Allah P.B.U.H took me in a place in the desert , near Makkah , where there was arid land surrounded by sand. The Messnger of Allah P.B.U.H said: The Beast will emerge from this spot ---span by span .(i.e, the size of that span) (Daif)