خرگوش کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَرَرْنَا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَأَنْفَجْنَا أَرْنَبًا فَسَعَوْا عَلَيْهَا فَلَغَبُوا فَسَعَيْتُ حَتَّی أَدْرَکْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا فَبَعَثَ بِعَجُزِهَا وَوَرِکِهَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبِلَهَا-
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، ہشام بن زید، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ ہم مرالظہران نامی جگہ سے گزرے۔ ہم نے ایک خرگوش کو چھیڑا اور اسے پکڑنے کے لیے دوڑے لیکن بالآخر تھک گئے۔ پھر میں دوڑا اور میں نے اسے پکڑ لیا اور حضرت ابوطلحہ کے پاس لایا۔ انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران اور سرین کا حصہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبول فرمالیا۔
It was narrated that Anas bin Malik said: We passed by Marr Az-Zahran and startled a rabbit. They chased it but got tired, so I chased it and caught it I brought it to Abu Talhah who slaughtered it and sent its rump and thigh to the Prophet, who accepted it.
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ مُعَلِّقَهُمَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ هَذَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَکِّيهِمَا بِهَا فَذَکَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ أَفَآکُلُ قَالَ کُلْ-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، داؤد بن ابی ہند، شعبی، حضرت محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرے، دو خرگوش لٹکائے ہوئے تو عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے یہ دو خرگوش پکڑے۔ مجھے لوہے کی کوئی چیز نہ ملی کہ ذبح کروں۔ تو میں نے سفید تیز دھار پتھر سے ان کو ذبح کیا۔ کیا میں کھالوں ؟ فرمایا کھالو۔
It was narrated from Muhammad bin Safwan that he passed by the Prophet with two rabbits hanging down. He said: "O Messenger of Allah, I caught these two rabbits but I cannot find any iron with which to slaughter them. Can I slaughter them with Marwah and eat them?" He said: "Eat."
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ وَاضِحٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْئٍ عَنْ أَخِيهِ خُزَيْمَةَ بْنِ جَزْئٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُکَ لِأَسْأَلَکَ عَنْ أَحْنَاشِ الْأَرْضِ مَا تَقُولُ فِي الضَّبِّ قَالَ لَا آکُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ قَالَ قُلْتُ فَإِنِّي آکُلُ مِمَّا لَمْ تُحَرِّمْ وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فُقِدَتْ أُمَّةٌ مِنْ الْأُمَمِ وَرَأَيْتُ خَلْقًا رَابَنِي قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي الْأَرْنَبِ قَالَ لَا آکُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ قُلْتُ فَإِنِّي آکُلُ مِمَّا لَمْ تُحَرِّمْ وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نُبِّئْتُ أَنَّهَا تَدْمَی-
ابوبکر بن ابی شیبہ، یحییٰ بن واضح ، محمد بن اسحاق ، الکریم بن ابی مخارق، حبان بن جزئ، حضرت خزیمہ بن جزء فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں زمین کے کیڑوں کے متعلق پوچھنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گوہ کی بابت کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ فرمایا خود کھاتا نہیں، دوسروں کے لیے حرام نہیں بتاتا۔ میں نے عرض کیا جس کی حرمت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ بیان فرمائیں میں اسے کھاؤں گا اور اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود کیوں نہیں کھاتے؟ فرمایا ایک گروہ گم (مسخ) ہوگیا تھا۔ میں نے اس کی خلقت ایسی دیکھی کہ مجھے شک ہوا (کہ شاید گوہ اس قوم کی مسخ شدہ صورت ہے) میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خرگوش کے متعلق کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ فرمایا خود کھاتا نہیں اور دوسروں کے لیے حرام نہیں بتاتا۔ میں نے عرض کیا جس چیز کی حرمت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان نہ فرمائیں میں اسے کھاؤں گا کھاؤں گا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود کیوں نہیں کھاتے؟ فرمایا مجھے بتایا گیا ہے کہ اسے حیض آتا ہے۔
It was narrated that Khuzaimah bin Jaz' said: “I said: 'O Messenger of Allah, I have come to you to ask you about the vermin of the earth. What do you say about mastigures?' He said: 'I do not eat them and I do not forbid them: I said: “I will eat of that which you have not forbidden. But why (do you not eat them), O Messenger of Allah?' He said: 'One of the nations was turned into beasts and I looked at this creature and was uncertain.' I said: 'O Messenger of Allah, what do you say about rabbits?' He said: 'I do not eat them and I do not forbid them: I said: 'I will eat of that which you have not forbidden. But why (do you not eat them), O Messenger of Allah?' He said: 'I have been told that it menstruates.’”